From Wikipedia, the free encyclopedia
ابو ابراہیم ہاشمی قریشی یا ابو ابراہیم الہاشمی القریشی[9] (اکتوبر 1976ء-2022ء)[10] (عربی: أمير محمد عبد الرحمن المولى الصلبي)[11] ایک عراقی شدت پسند تھا جو داعش کا دوسرا خلیفہ بھی تھا۔[note 1][15] کبھی کبھی اس کو القریشی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔[16][17] جنوری 2020ء کی پریس رپورٹس کے مطابق، اس کا اصل نام امیرمحمد عبد الرحمٰن المولی الصلیبی (عربی: أمير محمد عبد الرحمن المولى الصلبي) تھا۔[18] ابو ابراہیم ہاشمی قریشی کا انتخاب ایک شوریٰ کونسل کے ذریعہ اعلان کیا گیا تھا۔ اس بات کی تصدیق داعش میڈیا نے ابوبکر البغدادی کی وفات کے ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ میں 31 اکتوبر 2019ء کو کیا گیا۔[19] امریکی انعامات برائے انصاف پروگرام القرشی کی معلومات کے بدلے 10 لاکھ ڈالر کی پیش کش کررہا تھا۔[20]
یہ مضمون فرسودہ ہے. |
ابو ابراہیم ہاشمی قریشی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: أبو إبراهيم الهاشمي القرشي) | |||||||
مناصب | |||||||
داعش رہنما (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 31 اکتوبر 2019 – 3 فروری 2022 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (عربی میں: أمير مُحمَّد عبد الرحمٰن المولى الصلبي)[1] | ||||||
پیدائش | ستمبر1976ء [2] موصل | ||||||
وفات | 3 فروری 2022ء (45–46 سال)[3] | ||||||
وجہ وفات | خودکش دھماکا [4] | ||||||
طرز وفات | غیر طبعی موت | ||||||
مقام نظر بندی | کیمپ بوکا (6 جنوری 2008–2009) | ||||||
شہریت | عراق (1976–2004) بے وطنی (2004–2022) | ||||||
نسل | عراقی ترکمان [5] | ||||||
رکن | القاعدہ، عراق [6]، القاعدہ عراق [7]، عراق اور الشام میں اسلامی ریاست | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ موصل [8] | ||||||
پیشہ | عسکری قائد | ||||||
مادری زبان | عربی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | جمہوریہ عراق ، القاعدہ ، عراق اور الشام میں اسلامی ریاست | ||||||
شاخ | داعش فوج | ||||||
عہدہ | کمانڈر (–2019) | ||||||
کمانڈر | عراق اور الشام میں اسلامی ریاست | ||||||
لڑائیاں اور جنگیں | عراقی جنگ ، شامی خانہ جنگی ، عراقی خانہ جنگی (2014ء–تاحال) | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
القریشی 1 یا 5 اکتوبر 1976ء کو تلعفر، عراق میں پیدا ہوا [21] وہ ایک عراقی ترکمان گھرانے میں پیدا ہوا تھا اور موصل یونیورسٹی میں شریعت کی تعلیم حاصل کی تھی۔ [22] فارغ التحصیل ہونے کے بعد، القریشی نے بعثت عراق میں بطور آرمی آفیسر خدمات انجام دیا۔ 2003ء میں عراق پر حملے کے بعد صدام کی حکمرانی کے خاتمے کے بعد، اس نے القاعدہ میں شمولیت اختیار کی جہاں پر ایک مذہبی جماعت اور ایک عام شرعی فقہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیا۔ 2004ء میں، القریشی امریکی افواہج نے جنوبی عراق میں کیمپ بُکا جیل میں حراست میں لیا تھا جہاں اس کی ابوبکر البغدادی سے ملاقات ہوئی تھی۔ [23] وہ نامعلوم وقت جیل سے رہا ہونے کے بعد القاعدہ میں دوبارہ شامل ہو گیا۔
2014ء میں، القریشی نے باضابطہ طور پر القاعدہ چھوڑ دیا، جس نے داعش (جو اس سے قبل القاعدہ کی عراقی شاخ کے طور پر کام کرتی تھی) سے اپنی وفاداری کی تصدیق کردی۔ اس نے جون 2014ء میں موصل پر داعش کے قبضے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ [22] القریشی داعش کے ان اہم رہنماؤں میں سے ایک تھا جنھوں نے اسی سال اگست میں سنجر قتل عام کے دوران میں یزیدیوں کے اجتماعی قتل عام کا ارتکاب کیا تھا۔ [24]
داعش کے مطابق، القریشی مغربی ممالک کے خلاف جنگ میں ایک تجربہ کار شخص تھا، [25] ایک مذہبی طور پر تعلیم یافتہ اور تجربہ کار کمانڈر تھا۔[26] القریشی کو "عالم، کارکن، نمازی"، "جہاد کی ایک نمایاں شخصیت"، [27] اور "جنگ کا امیر " کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔[28]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.