From Wikipedia, the free encyclopedia
احمد بن ابراہیم بن ابی خالد القیروانی ہے “ابن الجزار” ان کا لقب ہے، مغرب (مراکش) کے مشہور طبیب تھے، قیروان میں طب میں مشہور خاندان میں پیدا ہوئے، وہ اسحاق بن سلیمان الاسرائیلی کے ہاتھوں فارغ التحصیل تھے، صاعد الاندلسی اور ابن ابی اصیبعہ نے اپنی کتب میں ان کی خوب تعریف کی ہے، صاعد لکھتے ہیں : “وہ طب کے حافظ تھے، کتب کے دارس تھے، اوائل کی تصانیف کے جامع اور ان کی فہم رکھتے تھے ” ان کی شہرت ان کے ملک سے باہر دور دور تک پھیلی ہوئی تھی، اندلس کے طالب علم ان کے ہاتھوں طب کی تعلیم حاصل کرنے قیروان آیا کرتے تھے، ان کی قابلِ ذکر تصانیف میں زاد المسافر، الاعتماد فی الادویہ المفردہ، البغیہ فی الادویہ المرکبہ قابلِ ذکر ہیں، ان کا انتقال قیروان میں 369 ہجری میں ہوا۔
ابن الجزار | |
---|---|
پیدائش | 895 قیروان, اب ولایت قیروان, تونس |
وفات | 979 (عمر 84) قیروان, اب ولایت قیروان, تونس |
پیشہ | مسلمان طبیب, اسلامی طب |
نسل | تونسی |
نمایاں کام | Zād al-Musāfir wa Quwwat-ul-Hadhir زاد المسافر وقوت الحاضر (Viaticum) |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.