- 1974ء۔۔لوسی ( Lucy) انسانی ڈھانچے کے قدیم ترین فوسلز ہیں جو ایتھوپیا سے 24 نومبر 1974 کو دریافت ہوئے تھے۔اسے لوسی کا نام دیا گیاتھا۔ یہ ڈھانچہ 3.2 ملین سال پرانا ہے۔
- 2007ء راولپنڈی میں دو خودکش کار بم دھماکوں میں تیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
- 2007ء سابق وزیر اعظم شوکت عزیزنے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا انکار کرتے ہوئے بیرون ملک منتقل ہونے کی تردید کی۔
- 24 نومبر 1961ء کو ملکہ ترنم نور جہاں کی بہ حیثیت اداکارہ آخری فلم غالب ریلیز ہوئی۔ فلم غالب کے فلم ساز اور ہدایت کار سید عطاء اللہ شاہ ہاشمی تھے، اس کی موسیقی تصدق حسین نے ترتیب دی تھی۔
- 1964ء اٹھارہ سو کے بعد پہلی بار واشنگٹن کے شہریوں کو رائے دہی کا حق حاصل ہوا۔
- 24نومبر 1966ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے یونیسکو کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 15پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر یونیسکو کا خوب صورت مونوگرام طبع کیا گیا تھا۔
- 1922ء اٹلی کی پارلیمنٹ نے مسولینی کو ایک سال کے لیے آمرانہ اختیارات تفویض کیے۔