جان کیپلر (Johannes Kepler) ایک جرمن ماہر فلکیات اور ریاضی دان تھا۔ وہ 27 دسمبر 1571ء کو جرمنی میں پیدا ہوا۔ وہ سترھویں صدی کے سائنسی انقلاب کی ایک بہت اہم شخصیت تھا۔ اس نے جرمنی کی ایک مشہور اور قدیم جامعہ جامعہ گوٹنگن سے تعلیم حاصل کی۔ وہ سیاروں کی حرکت کے قوانین دریافت کرنے کے لیے مشہور تھا جس کی بعد میں آنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی۔ اس کے کام نیوٹن کے کام اور خصوصا کشش ثقل کی بنیاد بنا۔
کپلر | |
---|---|
(جرمنی میں: Johannes Kepler) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (جرمنی میں: Johannes Kepler) |
پیدائش | 27 دسمبر 1571ء [1][2] |
وفات | 15 نومبر 1630ء (59 سال)[3][4][1][2][5][6][7] ریجینسبورج [8][9] |
مدفن | ریجینسبورج |
رہائش | جرمنی |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | بی اے [4]، ایم اے [4] |
پیشہ | فطرت پسند ، منجم [10]، ریاضی دان [10]، ماہر فلکیات [10]، ماہر موسیقیات ، طبیعیات دان ، ماہر کونیات ، موسیقی کا نظریہ ساز ، فلسفی [10]، مصنف [11]، معلم ، موجد |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [1]، جرمن [12] |
شعبۂ عمل | بصریات ، فلکیات ، ریاضی ، میکانیات |
ملازمت | رودلف 2 ہیبسبرگ ، لینتز |
مؤثر | نکولس کوپرنیکس |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
پیشے کے اعتبار سے وہ آسٹریا کے شہر گراز میں ریاضی کا استاد تھا۔ 15 نومبر 1630ء کو 58 سال کی عمر میں اس کا انتقال ہو گیا۔ اس نے بصریات (optics) پر بھی کام کیا اور دوربین کی ساخت کو بہتر بنایا۔ اس نے اپنے ہمعصر گلیلیو کے دریافت کی ہوئی دوربین کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس کے زمانے میں فلکیات اور نجوم کے درمیان میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا تھا ہاں البتہ فلکیات اور طبیعیات کے درمیان میں کافی واضح فرق تھا۔ وہ اپنے کام میں مذہہبی دلائل بھی لے آتا تھا۔ اس کا یہ یقین تھا کہ خدا نے یہ دنیا نہایت ہی ذہین منصوبے سے بنائی ہے ۔[13] اس نے اپنی فلکیات کو فلکی طبیعیات (celestial physics) کا نام دیا ۔[14]
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.