کیوانچ تاتلیتوغ (ترکی زبان: Kıvanç Tatlıtuğ) ترک اداکار، ماڈل اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی ہیں۔ وہ ترکی میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انھوں نے بہت سے ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں تین گولڈن بٹر فلائی ایوارڈ اور ایک یشیلچام سنیما ایوارڈ شامل ہیں۔ کیوانچ نے دو شہزادہِ حسن کے اعزاز بھی اپنے نام کیے ہیں، ترکی کا بہترین ماڈل اور سنہ 2002ء میں دنیا کا بہترین ماڈل۔[2][3] ترکی کے منکشہ ایلہ خلیل (2007ء–2008ء)، عشق ممنوع (2008ء–2010ء)، قوزہی گونهی (2011ء–2013ء) اور جسور و گوزل (2016ء–2017ء) جیسے کامیاب ترین ٹی وی سیریلوں میں اداکاری کر کے اپنا لوہا منوایا۔[4]
کیوانچ 27 اکتوبر 1983ء کو ترکی کے شہر آدانا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے میں حاصل کی بعد ازاں اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے استنبول آگئے تاکہ ان کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔ کیوانچ کو بچپن سے ہی باسکٹ بال کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ استنبول آنے کے بعد انھوں نے باسکٹ بال کھلاڑی کی حیثیت سے اسپورٹ کلب جوائن کیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں کچھ ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ کیوانچ کے دادا، البانیائی الاصل سے ہیں اور پریشتینا سے ہیں۔ ان کی دادی بوسنیاک ہیں جو سرائیوو سے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ادانا میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے اور ان کے خاندان کا شہر میں سو سال سے زائد عرصے سے بیکری کا کاروبار رہا۔ ان کا مذہب اسلام ہے، اور کیوانچ ایک دفع عید کے دن نماز پڑھتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.