غیر رسمی رجسٹر کی زبان From Wikipedia, the free encyclopedia
کٹھ بولی یا سلینگ (انگریزی: Slang) ایک ایسی زبان ہے جو ان الفاظ، محاوروں اور لفظوں کے استعمالات پر مشتمل ہے جو غیر رسمی اندراج سے تعلق رکھتی ہے اور اسے کسی ذیلی زمرے کے افراد استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ معیاری زبان کی زبان زد عام لفظیات سے بہت مختلف ہے۔ اس زبان کا استعمال یا تو اس گروہ یا زمرے کی ایک الگ شناخت قائم کرتا ہے یا غیر گروہی افراد سے ان کو ممتاز کرتا ہے یا پھر دونوں ہی باتین ممکن ہو سکتی ہیں۔
ممبئی کی کبھ بولی یا وہ زبان جسے ممبئی شہر کے کم تعلیم یافتہ یا مجرم پیشہ لوگ استعمال کرتے ہیں، جیساکہ کئی بالی وڈ فلموں میں دکھایا گیا ہے، وہ کچھ اس طرح ہے:
اردو کے غیر رسمی الفاظ ومحاورات کو کئی بار ’’کٹھ بولی ‘‘ کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے، اگر چیکہ اس بات پر کئی علمی بحثیں کی جاتی ہیں۔ اس موضوع پرایک مطبوعہ تحقیقی کام شائع ہو چکا ہے۔ شعبۂ اردو جامعہ کراچی سے وابستہ ڈاکٹر رؤف پاریکھ نے اردو کے غیر رسمی الفاظ و محاورات کی اولین لغت مرتب کر دی ہے۔جس میں مصنف نے سلینگ کے رائج تصور یا اس کی بنیادی خصوصیات کو بھی واضح کر دیا ہے۔مگر انھوں نے زبان میں رائج گالیاں، بے ہودہ، بازاری اور فحش الفاظ لغت میں شامل نہیں کیے۔اگرچہ انگریزی کے لفظ ’’سلینگ‘‘ میں اس مفہوم کے تمام الفاظ پوری طرح شامل ہیں ۔ انگریزی میں سلینگ پر جو کام ہوا ہے اُس میں بازاری الفاظ اور گالیاں بھی شاملِ لغت کی گئی ہیں۔[1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.