کوٹ مٹھن
نقشہ رنگ روڈ / From Wikipedia, the free encyclopedia
کوٹ مٹھن شریف (دیگرنام:مٹھن کوٹ،شہر فرید،کوٹ, فرید دا کوٹ)ضلع راجن پور کے جنوب میں 17کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اجمالی معلومات کوٹ مٹھن, ملک ...
کوٹ مٹھن | |
---|---|
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | راجن پور |
قدیم شہر کی بنیاد | 1713ء |
نئے شہر کی بنیاد | 1862ء |
حکومت | |
• ممبر صوبائی اسمبلی | سردار عاطف حسین خان مزاری |
• اعلٰی ضلعی افسر | ظہور حسین گجر |
• متوقع چیئر مین | حمزه فرید ملک |
آبادی | |
• کل | 120,504 |
لسانیت | |
• اکثریتی زبان | سرائیکی |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
رمز ڈاک | 33600 |
رموز رقبہ | 0604 |
شرح خواندگی | 40% |
ویب سائٹ | http://kotmithan.info |
بند کریں
پنجاب (پاکستان) میں شامل کوٹ مٹھن خاص کر پیر غلام فرید کی جائے مدفن کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ سرائیکی زبان کے نامور صوفی شاعر تھے۔ ان کو ہفت زبان شاعر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انھوں نے سرائیکی کے علاوہ اردو، پنجابی، فارسی، سنسکرت اور انگریزی میں بھی نظمیں کہیں ہیں۔ یوں کل ملا کر سات زبانیں بنتی ہیں۔یہ شہرماضی قریب میں ایک شاندار تجارتی بندرگاه رہا ہے۔ یہ شہر دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر آباد ہے۔ جبکہ اس کے عین سامنے دریا سندھ کے مشرقی کنارے پر چاچڑاں شریف واقع ہے ــ