![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/c/c8/Victoria_Cross_Winners_NA17270.jpg/640px-Victoria_Cross_Winners_NA17270.jpg&w=640&q=50)
کمال رام
وکٹوریہ کرس حاصل کرنے والے ہندوستانی فوجی / From Wikipedia, the free encyclopedia
کمال رام وکٹوریہ کراس (انگریزی: Kamal Ram)، پیدائش: 17 دسمبر، 1924ء - وفات: یکم جولائی، 1982ء) برطانوی ہند کے فوجی تھے جنہیں جنگ عظیم دوم میں بہادری کے جوہر دکھانے کی بدولت برطانوی افواج کا سب سے بڑا فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس دیا گیا۔[2] کمال رام 17 دسمبر 1924ء کو بھولوپورہ گاؤں، قرولی ضلع، (موجودہ راجستھان، برطانوی ہندوستان میں گوجر خاندان میں پیدا ہوئے۔[3] وہ تھرڈ بٹالین 8 پنجاب رجمنٹ برٹش انڈین آرمی میں سپاہی بھرتی ہوئے۔ کمال رام نے جنگ عظیم دوم میں اطالوی فوجی مہم میں حصہ لیا۔ 12 مئی 1944ء کو کمال رام ایک رضاکار کے طور پر اطالیہ کے محاذ میں جرمن افواج کی چیک پوسٹ پر گاری دریا کے پار انتہائی عقل مندی اور مہارت سے حملہ آور ہوئے۔ ایک مشین گن کو خاموش کر دیا۔ ایک جرمن آفیسر جو پستول کے ساتھ کمال رام کی طرف بڑھ رہا تھا، اسے ہلاک کر دیا، یوں اپنی بہادری سے جرمن دفاع کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ اس بہادری اور جنگی حکمت عملی کی بدولت 26 جولائی 1944ء کو برطانیہ کے شاہ جارج ششم نے کمال رام کو برطانیہ کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس سے نوازا۔[4] تقسیم ہند کے بعد کمال رام بھارتی فوج میں حوالدار سارجنٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے۔ یکم مارچ 1964ء کو انھیں صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی ملی۔ بھارتی آرمی میں ان کا رینک اعزازی لیفٹیننٹ تھا۔ 1972ء میں وہ آرمی سے سبکدوش ہو گئے۔ کمال رام یکم جولائی 1982ء کو اپنے آبائی گاؤں بھولوپورہ، کرولی ضلع، بھارت میں انتقال کر گئے۔[5]
کمال رام | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 دسمبر 1924ء [1] ![]() کراولی ، راجستھان ، برطانوی ہند ![]() |
وفات | 1 جولائی 1982ء (58 سال)[1] ![]() کراولی ، راجستھان ، بھارت ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | فوجی افسر ![]() |
عسکری خدمات | |
شاخ | برطانوی ہندی فوج ، بھارتی فوج ![]() |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم ![]() |
اعزازات | |
درستی - ترمیم ![]() |