From Wikipedia, the free encyclopedia
چینی ثقافت (انگریزی: Chinese culture) (آسان چینی: 中华文化; روایتی چینی: 中華文化; پینین: Zhōnghuá wénhuà) ہزاروں سال قبل شروع ہونے والی دنیا کی سب سے قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ۔[1][2]
جس علاقے میں ثقافت غالب ہے اس میں مشرقی ایشیا کا ایک بڑا جغرافیائی علاقہ شامل ہے۔ رواج اور روایات صوبوں، شہروں اور یہاں تک کہ قصبوں کے لحاظ سے تبدیل ہوتے رہتے ہین۔ چین قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، چینی ثقافت انتہائی متنوع اور مختلف ہے اور اس کے فلسفہ، فضیلت، عقل اور ایشیا کی روایات کا بہت زیادہ اثر ہے۔ [3]
چینی ثقافت مشرقی ایشیا کی غالب ثقافت سمجھا جاتا ہے، اسی تہذیب نے مشرقی ایشیائی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی جس نے خطے میں سب سے اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔ [4] چینی زبان، چینی مٹی کے ظروف، فن تعمیر، موسیقی، رقص، ادب، مارشل آرٹس، پکوان، بصری فنون، فلسفہ، کاروباری آداب، مذہب، سیاست اور تاریخ نے دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ جبکہ اس کی روایات اور تہواروں کو بھی منایا جاتا ہے، دنیا بھر میں اس نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ [5][6][7]
چن دور اور ابتدائی چنگ دور میں (221 ق م – 1840 عیسوی) چینی حکومت نے چینی لوگوں کو چار طبقات میں تقسیم کر رکھا تھا جو زمیندار، کسان، کاریگر اور تاجر تھے۔ زمیندار اور کسان دو بڑے طبقات کی تشکیل کرتے تھے جبکہ جبکہ تاجروں اور دستکاروں کو دو ادنی ذاتیں تصور کیا جاتا تھا۔ چین کے اکثریتی نسلی گرہوں میں ہان چینی اور مشرقی ایشیائی نسلی اقوام شامل ہیں۔
یہ تقریباً جین کی آبادی کا 92 فیصد ہیں، [8] تائیوان کا 95٪ (ہان تائیوانی)، [9] سنگاپور کا 76٪، [10] ملائیشیا کا 23٪ [11] اور عالمی آبادی کا تقریباً 17٪ جو انھیں دنیا کا سب سے بڑا نسلی گروہ بناتی (1.3 بلین افراد سے زیادہ) ہے۔
چینی ثقافت میں کئی ذیلی ثقافتیں بھی موجود ہیں۔ ملحقہ صوبوں کے درمیان ثقافتی فرق (اور بعض صورتوں میں ایک ہی صوبے کے اندر ملحقہ کاؤنٹیاں) اتنا ہی گہرا یا بڑا ہو سکتا ہے جتنا عمومی طور پر کسی دو ملحقہ ممالک کت درمیان ہوتا ہے۔ [12] چین میں معروف ذیلی ثقافتوں میں سے کچھ مندرجہ ہیں:
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.