چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
چھتیس گڑھ کا وزیر اعلیٰ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کا سربراہ حکومت ہوتا ہے۔ آئین ہند کے مطابق ازروئے قانون گورنر سربراہ حکومت ہے مگر درحقیقت مقننہ کے تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں میں ہوتے ہیں۔ چھتیس گڑھ مجلس قانون ساز انتخابات کے بعد گورنر چھتیس گڑھ زیادہ نشستیں جیتنے والی سیاسی جماعت کو تشکیل حکومت کی دعوت دیتا ہے۔ گورنر وزیر اعلیٰ نامزد کرتا ہے جس کے کابینہ کے ارکان مشترکہ طور پر اسمبلی کو جواب دہ ہوتے ہیں۔ اسمبلی میں ضرورت ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ 5 سال کے لیے منتخب ہوجاتا ہے۔[2]
وزیر اعلی چھتیس گڑھ | |
---|---|
خطاب | The Honourable (Formal) Mr./Mrs. Chief Minister (Informal) |
قسم | Head of Government |
حیثیت | Leader of the Executive |
مخفف | CM |
رکن |
|
جواب دہ | |
رہائش | B-3, C.M. House, Civil Lines, رائے پور[1] |
نشست | Mahanadi Bhawan, نیا رائے پور |
نامزد کُننِدہ | Members of the Government of Chhattisgarh in چھتیس گڑھ مجلس قانون ساز |
تقرر کُننِدہ | چھتیس گڑھ کے گورنروں کی فہرست by convention based on appointees ability to command اعتماد in the چھتیس گڑھ مجلس قانون ساز |
مدت عہدہ | At the confidence of the assembly Chief minister's term is for five years and is subject to no term limits.[2] |
تاسیس کنندہ | اجیت جوگی |
تشکیل | 1 نومبر 2000 (23 سال قبل) (2000-11-01) |
نائب | Deputy Chief Minister of Chhattisgarh |
تنخواہ |
|
ویب سائٹ | Official website |
مدھیہ پردیش تنظیم نو ایکٹ، 2000ء کی بنا پر چھتیس گڑھ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد سے اب تک ریاست کو 3 مختلف وزیر اعلیٰ ملے ہیں۔[3] پہلے وزیر اعلیٰ اجیت جوگی تھے جنہیں انڈین نیشنل کانگریس نے یہ موقع دیا تھا۔ دوسرے وزیر اعلیٰ 2003ء میں رمن سنگھ بنے۔ ان کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے تھا۔ وہ لگاتار 3 مرتبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کے بعد موجودہ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل ہیں جنھوں نے 2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور وزرت اعلیٰ کی کرسی سنبھالی۔