پولس
From Wikipedia, the free encyclopedia
مقدس پولس یا پولوس (عربی: بولس، فارسی/اردو:پولوس، انگریزی:پول، Paul)، یسوع مسیح کے رسول اور مسیحی علمِ الٰہیات کے مبلغ اور مفسر، عہد نامہ جدید کے کئی اہم خطوط کے مصنف۔ پولوس کا شمار مسیحیت میں یسوع مسیح کے بعد سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔ ان کی آخری زندگی کے متعلق اختلاف ہے کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔ ساؤل کے نام سے بھی مشہور ہی یسوع مسیح کے ہم عصر تھے اگرچہ ان کی کبھی آپس میں ملاقات نہیں ہوئی انھوں نے یروشلیم میں ممتاز یہودی عالم گملی ایل سے تعلیم حاصل کی۔ وہ ابتدا میں کٹر یہودی تھا لیکن ایک خواب کے ذریعے مسیحی [7] ہو گیا۔ یسوع مسیح کے بعد مسیحی تبلیغ میں انکا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔
اجمالی معلومات پولُس, ذاتی تفصیلات ...
پولُس | |
---|---|
غیر قوموں کا رسول | |
مقدس پولس بارتولومیو مونتانیا کی مصوری | |
ذاتی تفصیلات | |
پیدائشی نام | שאול התרסי (شاؤل ھا طرسی، طرسوس کا ساؤل)[1][2][3] |
پیدائش | 5ء[4] طرسوس، کلکیہ، رومی سلطنت[5]→ |
وفات | 67ء[6] ممکنہ طور پر روم میں، رومی سلطنت[6] |
بزرگی | |
تہوار | 25 جنوری (مقدس پولس کے تبدیلئ ایمان کا یوم تہوار) 10 فروری (مالٹا میں مقدس پولُس کے جہاز کی تباہی کا یوم تہوار) 29 جون (مقدس پطرس اور مقدس پولُس کا یوم تہوار) 30 جون (چند مسیحی فرقوں کی جانب سے منایا جانے والا سابقہ ”سولو“ یوم تہوار) 18 نومبر مقدس پولُس اور پطرس کے لیے باسلیکا کو وقف کرنے کا یوم تہوار) |
احترام در | تمام مسیحیت |
قداست | قبل کانگریگیشن |
منسوب خصوصیات | تلوار |
سرپرستی | رسالت؛ فقہا؛ غیر یہودی مسیحی |
بند کریں