![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/65/Munshi_Premchand_half_bust_statue.jpg/640px-Munshi_Premchand_half_bust_statue.jpg&w=640&q=50)
پریم چند
اردو کےمشہور ناول نگار اور افسانہ نگار / From Wikipedia, the free encyclopedia
منشی پریم چند اردو کے مشہور ناول نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ ان کا اصلی نام دھنپت رائے ہے، لیکن ادبی دنیا میں پریم چند کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ 1880ء میں منشی عجائب لال کے وہاں ضلع وارانسی مرٹھوا کے گاؤں لمہی میں پیدا ہوئے۔ان کے دادا گاؤں کے پٹواری اور والد ایک ڈاک خانے میں کلرک تھے۔ پریم چند ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے تقریباً سات آٹھ برس فارسی پڑھنے کے بعد انگریزی تعلیم شروع کی۔ پندرہ سال کی عمر میں شادی ہو گئی۔ ایک سال بعد والد کا انتقال ہو گیا۔ اس وقت آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ پورے گھر بار کا بوجھ آپ پر ہی پڑ گیا۔ فکر معاش نے زیادہ پریشان کیا تو لڑکوں کو بطور استاد پڑھانے لگے اور میٹرک پاس کرنے کے بعد محکمہ تعلیم میں ملازم ہو گئے۔ اسی دوران میں بی۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔
![]() | اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اجمالی معلومات منشی پریم چند, مقامی نام ...
منشی پریم چند | |
---|---|
![]() | |
مقامی نام | منشی پریم چند، मुंशी प्रेमचंद |
پیدائش | دھنپت رائے سری واستو 31 جولائی 1880(1880-07-31) لمہی، شمال مغربی صوبہ، برطانوی ہند |
وفات | 8 اکتوبر 1936(1936-10-80) (عمر 56 سال) وارانسی، برطانوی ہند کے متحدہ صوبے، برطانوی ہند |
پیشہ | ناول نگار، افسانہ نگار، انشائیہ نگار |
زبان | اردو-ہندی |
قومیت | برطانوی ہند |
نمایاں کام | گودان، بازار حسن، میدانِ عمل، شطرنج کے کھلاڑی |
شریک حیات | شِوا رانی دیوی |
اولاد | سری پتھ رائے، امرت رائے، کملہ دیوی |
دستخط | ![]() |
بند کریں