قدیم ہندو مذہبی متن From Wikipedia, the free encyclopedia
ہندو مت کی مذہبی کتابوں میں سب سے بڑا درجہ ’’ویدوں‘‘ کا ہے جن کے بارے میں ان کا عقیدہ ہے کہ یہ ’’ایش وانی‘‘ یعنی خدا کا کلام ہے۔ ’’وید‘‘ چار ہیں:
ان چار ویدوں کے علاوہ اپنشد، پُران اسمرتیاں وغیرہ کو ان کی مذہبی کتابوں کا درجہ حاصل ہے۔ ان کی کل تعداد ’’مترمشر‘‘ کے مطابق 57 ہے اور محقق ’’نیل کنڑ‘‘ کے مطابق 97 ہے۔ ایک دوسرے ہندو محقق ’’کملاکر‘‘ نے ان کی تعداد 131 بتائی ہے۔[1]
انھی پُرانوں میں ایک مشہور پُران کا نام متسیہ پران ہے۔ متسیہ کا مطلب مچھلی ہے۔ اس کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ صرف ایک ہی دیوی ہے جسے ہندوستان کے مختلف حصوں میں الگ الگ ناموں سے جانا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ لوگوں نے انھیں مختلف دیویوں کے طور پر ماننا شروع کر دیا۔ بنگال کے علاقے کے لوگ اس ایک دیوی کو درگا کے نام سے پُکارتے تھے۔[2]
ایک اور مشہور کتب وِشْنُو پُران میں صفات الٰہیہ حسب ذیل مذکور ہیں: "مخلوق کو پیدا کرنے‘ پرورش کرنے اور تباہ کرنے کے میرے اوصاف کی وجہ سے ہے۔ میرے ہی برہما، وشنو، شیو کے تین فرق ہوئے ‘حقیقتًا میری صورت ہمیشہ بغیر کسی شکل کے ایک رہی ہے۔" [3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.