پاک بحریہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
پاک بحریہ (Pakistan Navy) پاکستان کی بحری حدود اور سمندری اور ساحلی مفادات کی محافظ ہے۔ یہ پاکستان کی دفاعی افواج کا حصہ ہے۔ پاک بحریہ (اردو: پاکستان بحریہ۔ Pɑkistan Bahri'a) (نام رپورٹنگ: PN) پاکستان کی دفاعی افواج کے بحری جنگ وجدل کی شاخ ہے۔ یہ پاکستان کی 1,046 کلومیٹر (650 میل) لمبی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب اور اہم شہری بندرگاہوں اور فوجی اڈوں کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔ پاک بحریہ 1947ء میں پاکستان کی آزادی کے بعد وجود میں آئی اور ایڈمرل کلیم شوکت موجودہ سربراہ ہيں۔ بحری دن 8 ستمبر 1965ء کو پاک بھارت جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ پاک بحریہ پاکستان کی حکومت کی پالیسیوں کی حمایت ميں ملکی اور غیر ملکی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ پاکستان کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کا موجودہ اور بنیادی کردار ہے۔ اکیسویں صدی میں پاک بحریہ نے محدود بیرون ملک آپريشنز کیے اور پاکستان انترکٹک پروگرام کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاک بحریہ جدت و توسیع کے مراحل سے گذر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس کا اہم کردار رہا ہے۔ 2001ء سے پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل گنجائش کو بڑھایا اور عالمی دہشت گردی، منشیات سمگلنگ اور قزاقی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داری میں تيزی لائی۔ 2004 میں پاکستان نیٹو مشترکہ ٹاسک فورس CTF-150 کا رکن بن گیا۔ پاکستان کے آئین کے تحت صدر پاکستان پاکستانی مسلح افواج کا کمانڈر ان چیف ہوتا ہے۔ چیف آف نيول اسٹاف (CNS) جوکے چار ستارے والا ایڈمرل ہوتا ہے پاک بحریہ کا سربراہ ہوتا ہے جس کو وزیر اعظم پاکستان صدر پاکستان سے مشاورت کے بعد مقرر کرتا ہے۔ چیف آف نيول اسٹاف سویلین وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع کے ماتحت ہوتا ہے۔
پاک بحریہ | |
---|---|
پاک بحریہ کا نشان | |
فعال | 15 اگست 1947ء – تا حال |
ملک | پاکستان |
قسم | بحریہ |
کردار | سمندری لڑائی و دفاع |
حجم | 30,700 حاضر[1] 5,000 ريزرو[1] 63 ships 101 aircraft[2] |
حصہ | وزراتِ دفاع افواج پاکستان |
نیول ہیڈکوارٹر | نیول ہیڈکوارٹر، اسلام آباد |
عرفیت | پاک بحریہ (Pak Bahr'ya) or PN |
نصب العین | A Silent Force to Reckon With |
Navy blue and White | |
برسیاں | 8 ستمبر نیوی ڈے |
معرکے | پاک بھارت جنگ 1965ء جنگ آزادی بنگلہ دیش پاک بھارت جنگ 1971ء بلوچستان تنازع Indo-Pakistani War of 1999 Atlantique incident 2002 Indo-Pakistani Standoff دہشت کے خلاف جنگ 2004 Tsunami Relief Operations افغانستان جنگ (2001ء) Combined Task Force 150 Combined Task Force 151 Operation Madad Operations Near the HOA War in North West-Pakistan |
نشان رتبہ | Military and Civil decorations of Pakistan. |
کمان دار | |
کمانڈر نچیف | صدر پاکستان آصف علی زرداری |
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی | جنرل ساحر شمشاد مرزا |
چیف آف نیول اسٹاف | ایڈمرل نوید اشرف |
وائس چیف آف نیول اسٹاف | وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی |
طغرا | |
Standard (flag) of the Navy | |
Naval Jack of Pakistan | |
Naval Ensign of Pakistan | |
Aircraft flown | |
Bomber | ڈسالٹ میراج 5 |
Electronic warfare | ہاکر 800 |
Helicopter | Westland Seaking, Aérospatiale SA-319B Alouette III, Harbin Z-9 |
Patrol | Lockheed P-3C Orion, Fokker F27-2000, Breguet Atlantique I, ATR-72-500 |