تولو Tulu | |
---|---|
ತುಳು | |
مقامی | بھارت |
علاقہ | تولو ناڈو: کرناٹک اور کیرلا کے خطے [1] مہاراشٹر[2] خلیجی ممالک[3][4] |
نسلیت | تولو |
مقامی متکلمین | 1.7 ملین (2001 مردم شماری)e18 |
دراوڑی
| |
کنڑا رسم خط (دورِ حاضر)[5] تولو رسم خط (تاریخی-کم مستعمل) | |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | tcy |
گلوٹولاگ | tulu1258 [6] |
تولو بولنے والا خطہ (تولو ناڈو) |
تولو (Tulu) ( یا ತುಳು ಬಾಸೆ، تولو باسے) ایک دراویڈی زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے کم ہے۔[7] تولو بولنے والے لوگوں کو تولوا کہلاتے ہیں۔ زیادہ تر تولو بولنے والے جنوب مغربی کرناٹک اور شمالی کیرالا کے سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں۔ ان علاقوں کو اکثر تولوناڈو کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تاریخ
تولو زبان میں لکھے گئے پتھروں پر کندہ جو کتبے پائے گئے وہ سب 15-16 ویں صدی کے ہیں۔ چند ماہرین لسانیات کے مطابق تولو 2000 سال قبل ہی پروٹو دراوڑی زبان کی صورت میں آزادانہ طور پر پلی بڑھی زبان ہے۔ سنہ 200ء کے تمل سنگھ شاعر کی شاعری میں تولو ناڈو کی رقاصاؤں کے بارے میں ذکر ملتا ہے۔
اہلِ زبان
تولو زبان بولنے والی قوم کو تولوا کہا جاتا ہے۔ ریاست کرناٹک کے جنوبی اضلاع اوڈوپی، جنوبی کنڑا میں تولو بولنے والے بڑے پیمانے پر آباد ہیں۔ اس کے علاوہ کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع کے جنوبی علاقے میں بھی تولو کے اہلِ زبان آباد ہیں۔ 2001ء کے مردم شماری کے مطابق اس کے بولنے والوں کی تعداد 1.7 ملین ہے۔[8]
جغرافیائی حدود
ملیالم زبان کے تاریخی ادب کیرلول پتی اور تمل زبان کے سنگم ادب میں جو معلومات فراہم دی ہیں ان کے مطابق تولوناڈو کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع کے دریائے چندراگیری سے لے کر شمال میں کرناٹک کے شمالی کنڑا ضلع کے گوکرنا تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ یہاں آلوپا یا آلوا کھیڈا حکمرانوں کی سلطنت رہی ہے۔ منگلاپورم، اوڈوپی، کاسرگوڈ اور پوتور وغیرہ شہر تولو زبان و ادب کے مرکز رہے ہیں۔
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.