From Wikipedia, the free encyclopedia
ویلری کیتھرین ہارپر (انگریزی: Valerie Harper) (22 اگست 1939ء تا 30 اگست 2019) امریکی اداکارہ تھیں۔ انھوں نے اپنے کیرئر کا آغاز بطور رقاصہ کیا تھا اور وہ براڈ وے کے لیے ناچتی تھیں۔ انھوں نے اپنا موسیقی کیرئر 1959ء میں میک می الونگ سے شروع کیا۔
ویلری ہارپر | |
---|---|
(انگریزی میں: Valerie Harper) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Valerie Kathryn Harper) |
پیدائش | 22 اگست 1939ء [1][2][3] |
وفات | 30 اگست 2019ء (80 سال)[4][3] لاس اینجلس |
مدفن | ہالی ووڈ فارایور قبرستان |
رہائش | ایشلنڈ |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا فرانس |
آنکھوں کا رنگ | بنفشی |
شریک حیات | رکارڈ ساچال (شادی. 1964; طلاق. 1978) ٹونی کیچیوٹی (شادی. 1987) |
تعداد اولاد | 1 |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، مصنفہ ، منچ اداکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلم اداکارہ |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، فرانسیسی |
نامزدگیاں | |
ٹونی اعزاز برائے ناٹک کی بہترین اداکارہ (2010) گولڈن گلوب ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ - موشن پکچر | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ان کی ولادت 22 اگست 1939ء کو سفرن، نیو یارک میں ہوئی۔[5][6] ان کی والدہ آئیوا ملڈریڈ (1910ء-1988ء)[7] اور والد ہوارڈ ڈونالڈ ہارپر (1907ء-1981ء) تھے۔ والد تاجر تھے۔ ویلری کے دو بھائی بہن ہیں۔
انھوں نے انکشاف کیا تھا ان کے والدین لڑکے کی امید لگا بیٹھے تھے، ان کا پہلا اور درمیانی نام اس سال کے دو خواتین ٹینیس فاتحین ویلری اسکاٹ اور کے سٹیمرس کے نام پر رکھا گیا ہے۔[8][9][10] وہ فرانسیسی، انگریزی، آئرلینڈی اور اسکاٹلینڈی نزاد ہیں۔[11] ان کی تربیت کاتھولک کلیسیا مذہب میں ہوئی ہے[12][6] مگر انھوں نے بڑے ہو کر کلیسا کو خیرآباد کہدیا تھا۔[13]
ان کے والد کے کام کی وجہ سے ان کے خاندان کو ہر دو سال میں کہیں اور بسمنا پڑتا تھا۔ پارپر نے اسی وجہ سے کئی اسکولوں میں ابتدائی تعلیم حاصل کی جیسے ساوتھ اورینج، نیو جرسی، پاساڈینا، کیلیفورنیا، ایشلنڈ، اوریگون، جرسی شہر، نیو جرسی وغیرہ۔ اوریگون واپسی کے بعد انھوں نے نیو یارک میں تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے نیو جرسی کے لنکن ہائی اسکول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں نے ان کے ہم درسوں میں سال مینیو، ٹیسزڈے ویلڈ اور کارل لنلی وغیرہ تھے۔[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.