ودھان پریشد
بھارت کی کچھ ریاستی مقننہ کا ایوان بالا / From Wikipedia, the free encyclopedia
ودھان پریشد یا ریاستی قانون ساز کونسل بھارت کی دو ایوان والی ریاستوں میں ایوان بالا کو کہتے ہیں۔ آئین ہند کے آرٹیکل 169 ودھان پریشد کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے۔ 2018ء تک 29 میں سے 7 ریاستوں میں ودھان پریشد تھے۔[1] ودھان پریشد کے ارکان کو مقامی حکومتیں، ریاستی قانون ساز اسمبلی، گورنر، گریجویٹ اور اساتذہ منتخب کرتے ہیں۔ وہ قانون ساز کونسل میں 6 سالہ مدت ک لیے منتخب ہوتے ہیں۔ ارکان میں سے تہائی ہر دو برسوں میں سبکدوش/ریٹائر ہوتے ہیں۔