خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ۔نوشہرہ پشاور کی پرانی تحصيل تھي۔ جس نے يکم جولائی1988کو ضلع کی حيثيت اختيار کی۔ اب يہ پشاورڈويژن کا تيسرا ضلع ہے جو پشاور ضلع سے جدا کيا گيا ہے۔

اجمالی معلومات نوشہرہ (خیبر پختونخوا), انتظامی تقسیم ...
نوشہرہ (خیبر پختونخوا)
Thumb
 

انتظامی تقسیم
ملک [1]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ نوشہرہ   ویکی ڈیٹا پر  (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات
رقبہ
آبادی
کل آبادی
مزید معلومات
رمزِ ڈاک
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ
جیو رمز 1168864  ویکی ڈیٹا پر  (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Thumb
بند کریں
Thumb
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع نوشہرہ کا محل وقوع

محل وقوع

يہ ضلع قومي شاہراہ پشاور تا پنجاب کے کنارے واقع ہے۔ محل وقوع کے لحاظ سے یہ ضلع تاريخي اہمیت کا حامل ہے۔يہ ضلع مرکزی ايشيا اور انڈيا کو ملانے والا دروازہ بھي کہلاتا ہے۔ اور دریائے سندھ کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے باقی علاقوں پر فوقيت بھي رکھتا ہے۔

اہم شخصیات

يہ علاقہ تین ہم عصر علما خوشحال خان خٹک، کا کا صاحب اوران کے استاد شیخ اخوند ادین سلجوقی کے علاوہ پير مانکي شريف، پیر سید نور علی شاہ الجیلانی تاروجبہ،مولاناعبدالسلا م پىرسباق باباجى اورشیخ عبد المنان عرف شیخ جی مبارک وزیرگڑھی قاضی حسین احمد، مولوی عنایت اللہ ہارونی تاروجبہ جيسے مذہبي پيشواؤں کي وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔يہ حقيقت ہے کہ پرانا ضلع پشاور نوشہرہ تحصيل کی وسيع صنعتی بنياد کی وجہ سے مشہور تھا۔ شروع سے یہاں بڑے بڑے صنعتی کارخانے قائم ہیں۔ اس ضلع میں اب رسالپور اور چراٹ بھي صنعتی اعتبار سے ترقی کر رہے ہيں۔ جبکہ پشاور موٹروے ایم ون بھی رشکئی کے مقام پر اسی ضلع سے گذر رہا ہے

وزیر گڑھی باباجی روحانی پیشوا

وزیرگڑھی میں شیخ عبد المنان عرف شیخ جی مبارک وزیرگڑھئی باباجی کے مریدین آج بھی نہ صرف علاقہ پبی بلکہ درہ آدم خیل ،لنڈی کوتل،اکبرپورہ ،خوشمقام تک موجود ہیں آپ 1800 کی صدی میں وزیر گڑھی آئے اور 1920کو اس فانی دنیا سے رحلت کر گئے ،شیخ جی مبارک کا مزار ان کے بنائی مسجد جامع مسجد محلہ شیخان وزیرگڑھی کے قریب قبرستان میں واقع ہے اور اس علاقے میں علم کی لگائی شمع آج مدرسہ قریۃ الہدیٰ کی صورت موجود ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر گڑھی دینی تعلیم میں اپنی اہمیت رکھتا ہے اور مردو خواتین قران پاک کی تعلیم سے روشناس ہیں۔ وزیرگڑھئی باباجی کے متعلق مشہور ہے کہ وہ 18ویں صدی کے آواخر میں اپنے خاندان سمیت پشاور کے علاقہ ماشوخیل سے ہجرت کرکے یہاں آکر آباد ہوئے تھے اور ان کی علمی و روحانی شخصیت ہونے کی وجہ سے اس علاقہ کے مکینوں نے اس خاندان کو انتہائی محبت دی اور وہی سلسلہ آج بھی جاری ہے

فوجی سنٹر

نوشہرہ دفاعی لحاظ سے کافی اہم ہے یہاں کئی قابل ذکر فوجی مراکز ہے جن میں سے کچھ اہم درجہ ذیل ہے 1 : SSG کمانڈو ٹریننگ سنٹر چراٹ 2 :PAF ایئرفورس اکیڈمی رسالپور 3 :آرمی انجینیرنگ کالج رسالپور 4 :ASC آرمی سپلائی کور نوشہرہ کینٹ 5 :AC آرمرڈ کور نوشہرہ کینٹ

تحصیل پبی

تحصیل پبی نوشہرہ کے بڑے تحصیلوں میں شمار ہوتی ہے جو کم و بیش 47دیہات پر مشتمل ہے علاقہ جاتجلوزئی گاؤں شاہ بڑہ،وزیرگڑھی،بانڈہ نبی ،امان کوٹ، تاروجبہ، اضاخیل، ڈاگ بہ سود،چراٹ ،ڈاگ اسمعیل خیل اہم مقامات میں سے ہیں،زراعت کے لحاظ سے مشہور ہے جبکہ ٹرانسپورٹ بھی اس علاقہ کے مکینوں کا اہم ذریعہ معاش ہے۔

شماريات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.