From Wikipedia, the free encyclopedia
نانجنگ میٹرو (انگریزی: Nanjing Metro) (چینی: 南京地铁) عوامی جمہوریہ چین کے صوبے جیانگسو کے دار الحکومت شہر نانجنگ کے شہری اور مضافاتی اضلاع کے لیے ایک عاجلانہ نقل و حمل نظام ہے۔ نظام کی دس لائنیں اور 159 اسٹیشن ہیں۔ اس کے ٹریک کا کل لمبائی 393.628 کلومیٹر (244.589 میل) ہے۔ یہ نانجنگ میٹرو گروپ کمپنی کے زیر انتطام ہے۔ نظام کی کل لمبائی کے لحاظ سے یہ چین میں شنگھائی میٹرو، بیجنگ سب وے اور گوانگژو میٹرو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ 2017ء میں مجموعی طور پر میٹرو نظام سے 977.4 ملین افراد نے سالانہ سفر کیا۔ [3]
لائن 1 ٹرین بمقام سانشان اسٹریٹ اسٹیشن | |||
جائزہ | |||
---|---|---|---|
مقامی | نانجنگ، جیانگسو | ||
ٹرانزٹ قسم | تیز رفتار ٹرانزٹ | ||
لائنوں کی تعداد | 10 | ||
تعداد اسٹیشن | 159 | ||
یومیہ مسافر | 3.106 ملین (مارچ 2018 اوسط)[1] 4.00854 ملین (مارچ 8, 2019 چوٹی)[2] | ||
سالانہ مسافر | 977.4 ملین (2017)[3] | ||
آپریشن | |||
آغاز آپریشن | 3 ستمبر 2005[4] | ||
گاڑیوں کی تعداد | 202 ٹرینیں | ||
تکنیکی | |||
نظام کی لمبائی | 377 کلومیٹر (234 میل) | ||
پٹری وسعت | 1,435 ملی میٹر (4 فٹ 8 1⁄2 انچ) معیاری گیج | ||
برق کاری | 1.5 وولٹ راست رو بالائے سر لائنیں | ||
|
نانجنگ میٹرو Nanjing Metro | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 南京地铁 | ||||||
روایتی چینی | 南京地鐵 | ||||||
|
نانجنگ میٹرو نظام کے لیے تجاویز 1984ء میں شروع ہوئیں جبکہ 1994ء میں ریاستی منصوبہ بندی کمیشن نے اس کی منظوری دی۔ لائن 1 پر ابتدائی 16-اسٹیشنوں کی تعمیر 1999ء میں شروع ہوئی اور 2005ء میں اس کا افتتاح ہوا۔ اگلے چند سالوں میں مستقبل کی توسیع کی منصوبہ بندی کے تحت تین لائنیں کھولی جائیں گی جبکہ کئی تعمیراتی شروع کرنے کے لیے منظوری کی منتظر ہیں۔
لائن | ٹرمینلز | تاریخ افتتاح | لمبائی | اسٹیشن | |
---|---|---|---|---|---|
1 | مایگاوچیاو (چیشیا) |
چین علم ادویہ یونیورسٹی (جیانگنینگ) |
3 ستمبر 2005[4] | 37.9 کلومیٹر (23.5 میل)[5] | 27[5] |
2 | یؤفانگچیاو (جیانیے) |
جینگتیانلو (چیشیا) |
28 مئی 2010 | 38.0 کلومیٹر (23.6 میل)[6] | 26[6] |
3 | لینچانگ (پوکؤ) |
موژؤدونگلو (جیانگنینگ) |
1 اپریل 2015 | 44.9 کلومیٹر (27.9 میل)[7] | 29[7] |
4 | لونگجیانگ (گولوو) |
شیانلینہو (چیشیا) |
18 جنوری 2017 | 33.8 کلومیٹر (21.0 میل)[8] | 18[8] |
10 | اندیمین (یوہواتائی) |
یوشانلو (پوکؤ) |
1 جولائی 2014 | 21.6 کلومیٹر (13.4 میل)[9] | 14[9] |
S1 | نانجنگ جنوبی ریلوے اسٹیشن (یوہواتائی) |
کونگانگشینچینگجیانگنینگ (جیانگنینگ) |
1 جولائی 2014 | 36.3 کلومیٹر (22.6 میل)[10] | 9[10] |
S3 | نانجنگ جنوبی ریلوے اسٹیشن (یوہواتائی) |
گاوجیاچونگ (پوکؤ) |
6 دسمبر 2017 | 37.6 کلومیٹر (23.4 میل)[11] | 19[11] |
S7 | کونگانگشینچینگجیانگنینگ (جیانگنینگ) |
ووشیانگشان (لیشوئی) |
26 مئی 2018 | 28.8 کلومیٹر (17.9 میل)[12] | 9[12] |
S8 | تایشانشینکون (پوکؤ) |
جیننیوہو (لوہے) |
1 اگست 2014 | 45.2 کلومیٹر (28.1 میل)[13] | 17[13] |
S9 | شیانگیولونان (جیانگنینگ) |
گاوچون (گاوچون) |
30 دسمبر 2017 | 52.4 کلومیٹر (32.6 میل)[14] | 6[14] |
مجموعہ | 376.5 کلومیٹر (233.9 میل) | 159[a] |
لائن 1 بنیادی طور پر شمال-جنوب سمت میں چلتی ہے۔ یہ لائن شمال میں مایگاوچیاو اسٹیشن سے شروع ہوتی ہے اور جنوب میں چین علم ادویہ یونیورسٹی اسٹیشن (سی پی یو) تک جاتی ہے۔ لائن 1 کی تعمیر 2000ء میں شروع ہوئی اور 3 ستمبر، 2005ء کو اس کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح کے وقت اس کے 16 اسٹیشن اور لمبائی 21.72 کلومیٹر (13.50 میل) تھی۔ .[16] 1 جولائی، 2014ء میں آخری اضافے کے بعد لائن 1 کی کل لمبائی 38.9 کلومیٹر (24.2 میل) اور 27 اسٹیشن ہیں۔ [17]
لائن 2 37.95 کلومیٹر (23.58 میل) طویل ہے اور اس پر 26 اسٹیشن ہیں۔ [6] یہ بنیادی طور پر مشرق-مغرب سمت میں چلتی ہو اور یؤفانگچیاو اسٹیشن سے شروع ہو کر جینگتیانلو اسٹیشن تک جاتی ہے۔ اس کا افتتاح 28 مئی 2010ء کو ہوا۔ [18][19]
لائن 3 کی تعمیر کا آغاز جنوری 2010ء میں ہوا۔ یہ شمال-جنوب میں چلتی ہو اور اس کا افتتاح 1 اپریل، 2015ء کو ہوا۔ [20] اس کی کل لمبائی 44.9 کلومیٹر (27.9 میل) اور اس پر 29 اسٹیشن ہیں۔ [7]
لائن 4 بنیاری طور پر مشرق-مغرب سمت میں چلتی ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز اواخر 2012ء میں ہوا [21] اور 18 جنوری، 2017ء کو اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح ہوا۔ [22] اس کی کل لمبائی 33.75 کلومیٹر (20.97 میل) ہے۔ [23] [24]
لائن 10 ایک مغربی توسیع ہے جو اولمپک اسٹیڈیم تک جاتی ہے۔ اس کی تعمیر فروری 2012ء میں شروع ہوئی [25] اور 1 جولائی 2014ء کو اس کا افتتاح ہوا۔ [26] اس کی کل لمبائی تقریباً 21.6 کلومیٹر (13.4 میل) اور اس پر 14 اسٹیشن ہیں۔
ویکی ذخائر پر نانجنگ میٹرو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.