میلاد النبی
محمد صل للہ علیہ والہ وسلم کی پیدائش کا جشن / From Wikipedia, the free encyclopedia
میلاد النبی یا جشنِ میلاد النبی (عربی: مَوْلِدُ النَبِيِّ) ایک اسلامی تہوار یا خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان (سنی و شیعہ سوائے سلفیوں کے ) مناتے ہیں۔ یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔ یہ ربیع الاول کے مہینہ میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتی ہیں، لیکن خاص ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علماے کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعرا اور ثنا خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو کئی اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، افغانستان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔
اس کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون یا قطعہ کو ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق لکھنے اور موجودہ مواد کو صحیح انداز میں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔
براہ مہربانی اسے بہتر بنائیں۔ |
میلاد النبی / جشنِ میلاد النبی | |
---|---|
ملائشیا سنی مسلمان دار الحکومت پتراجایا میں جلوس میلاد النبی، 2013۔ | |
عرفیت | میلاد النبی ، المولد النبوی[1] |
منانے والے | اکثر مسلمان گروہ جیسے اہل سنت، اہل تشیع اور مختلف دیگر مکاتب فکر سوائے وہابی/سلفیوں (غیر مقلدوں) وغیرہ کے۔ |
قسم | اسلامی |
اہمیت | محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیدائش کی خوشی میں |
رسومات | روزہ، عوامی جلوس، نعت خوانی، ذکر و درود، صدقہ، خاندانی اور دیگر سماجی اجتماعات، مساجد، راستوں اور گھروں کی سجاوٹ وغیرہ |
تاریخ | 12 ربیع الاول (اہل سنت)، 17 ربیع الاول (اہل تشیع)[2] |
تکرار | سالانہ |