![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/f/f2/Taliban_kill_%25E2%2580%2598more_than_100_people%25E2%2580%2599_in_attack_on_Afghan_military_base.jpg/640px-Taliban_kill_%25E2%2580%2598more_than_100_people%25E2%2580%2599_in_attack_on_Afghan_military_base.jpg&w=640&q=50)
میدان شہر حملہ
افغانستان کے وسطی صوبے میدان وردک کے میدان شہر میں ہونے والا دہشت گرد حملہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
21 جنوری 2019 کو طالبان نے افغانستان کے وسطی صوبے میدان وردک کے شہر میدان شہر کے ایک عسکری احاطہ میں حملہ کر کے افغان نیشنل سیکورٹی فورس کے 100 سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا[1] یہ حملہ طالبان اور امریکا کے درمیان میں عارضی جنگ بندی کے مذاکرات کے عین درمیان میں ہوا۔[2] یہ سانحہ اس وقت رونما ہوا جب ایک حملہ آور بارودی مواد سے بھری گاڑی لے کر احاطہ میں گھس گیا جب کہ دو دوسرے حملہ آوروں نے احاطہ میں گولیوں کہ بوچھاڑ کردی جو بعد ازاں مارے گئے۔[3]
اجمالی معلومات میدان شہر حملہ, مقام ...
میدان شہر حملہ | |
---|---|
بسلسلہ افغانستان میں جنگ | |
![]() طالبان کے کار بم حملے میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے تربیتی مرکز کی تباہ شدہ عمارت | |
افغانستان میں نیشنل ڈاریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) ملٹری کمپاؤنڈ کا محل وقوع | |
مقام | میدان شہر، افغانستان |
متناسقات | 34°23′50″N 68°52′11″E |
تاریخ | 21 جنوری 2019 20:00 (یوٹیسی+04:30) |
نشانہ | فوج |
حملے کی قسم | کار بم، اندھا دھند فائرنگ |
ہلاکتیں | 126 (+3 حملہ آور) 190 (طالبان دعویٰ) 36 (این ڈی ایس دعویٰ) |
زخمی | 58–70 |
متاثرین | افغان فوجی |
مرتکبین | طالبان |
شرکا کی تعداد | 3 |
دفاع کنندگان | افغان قومی دفاعی افواج |
بند کریں
وزارت دفاع افغانستان کے ایک ذمہ دار افسر کے مطابق اس دھماکے میں 126 افراد ہلاک ہوئے۔[4] طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کل 190 افراد مارے گئے۔[5]