بھارتی سیاست دان From Wikipedia, the free encyclopedia
منوہر گوپالکرشن پربھو پاریکر (13 دسمبر 1955ء – 17 مارچ 2019ء) ایک بھارتی سیاست دان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تھے جو مارچ 2017ء سے مارچ 2019ء تک بھارتی ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔[3][4] اس سے قبل وہ سنہ 2000ء سے سنہ 2005ء تک اور سنہ 2012ء سے سنہ 2014ء تک گوا کے وزیر اعلیٰ رہے۔
منوہر پاریکر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
گوا قانون ساز اسمبلی کے رکن | |||||||
برسر عہدہ 1994 – 25 نومبر 2014 | |||||||
وزیر اعلیٰ گوا | |||||||
برسر عہدہ 24 اکتوبر 2000 – 2 فروری 2005 | |||||||
| |||||||
وزیر اعلیٰ گوا | |||||||
برسر عہدہ 9 مارچ 2012 – 8 نومبر 2014 | |||||||
| |||||||
وزیر دفاع | |||||||
برسر عہدہ 9 نومبر 2014 – 13 مارچ 2017 | |||||||
| |||||||
رکن راجیہ سبھا | |||||||
برسر عہدہ 26 نومبر 2014 – 2 ستمبر 2017 | |||||||
وزیر اعلیٰ گوا | |||||||
برسر عہدہ 14 مارچ 2017 – 17 مارچ 2019 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 13 دسمبر 1955ء ماپسا | ||||||
وفات | 17 مارچ 2019ء (64 سال)[1] پنجی | ||||||
وجہ وفات | سرطان لبلبہ | ||||||
رہائش | گوا | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
زوجہ | میدھا پاریکر (–2001) | ||||||
تعداد اولاد | 2 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بمبئی | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
منوہر پاریکر نے گوا میں 2013ء بی جی پی کے پارلیمانی انتخابات کے جلسہ سے قبل نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز دی تھی۔ وہ مودی حکوم میں سنہ 2014ء سے سنہ 2017ء تک وزیر دفاع تھے۔ وہ اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔[5][6][7]
27 اکتوبر 2018ء کو حکومتِ گوا نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کو لبلبے کا سرطان ہے۔[8] 17 مارچ 2019ء کو لبلبے کے سرطان کے باعث وفات پا گئے۔[9]
منوہر پاریکر 13 دسمبر 1955ء کو ماپسا، گوا میں پیدا ہوئے تھے۔[10] انھوں نے ابتدائی تعلیم لویولا ہائی اسکول، مارگاؤ سے حاصل کی۔[11] ثانوی تعلیم مراٹھی زبان میں حاصل کی اور سنہ 1978ء میں میٹالرجیکل انجینئری میں گریجویٹ کرنے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی (آئی آئی ٹی بمبئی) گئے[10] وہ آئی آئی ٹی سے پہلے فارغ التحصیل ہیں جو ایک بھارتی ریاست کے ایم ایل اے تھے۔ سنہ 2001ء میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی کی جانب سے انھیں پروقار فارغ التحصیل کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔[12]
ان کی زوجہ میدھا کا سنہ 2001ء میں انتقال ہوا تھا۔[13][14] ان کے دو بیٹے ہیں - اُتپل نے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئری کیا ہے اور ابھیجیت[15] گوا کا بزنس مین ہے۔
سنہ 2001ء میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی نے منوہر پاریکر کو پروقار فارغ التحصیل کا اعزاز دیا۔[12] سنہ 2012ء کو سیاست کے زمرے میں انھیں سال کے سی این این-آئی بی این بھارتی اعزاز سے نوازا گیا۔[16][17] 28 ستمبر 2018ء کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوا نے انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔[18][19] 26 اکتوبر 2018ء کو سوراجیہ ایوارڈز، 2018ء کے موقع پر انھیں ڈاکٹر ایس پی مکھرجی اعزاز ملا۔[20]
17 مارچ 2019ء کو 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ لبلبے کے سرطان میں مبتلا تھے، ان کی وفات پنجی میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی۔[21][22] ان کی موت کا اعلان صدر بھارت، رام ناتھ کووند نے کیا تھا۔[23]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.