ملکہ زمانیہ بیگم
نواب اودھ نصیر الدین حیدر شاہ کی زوجہ اور اودھ کی ملکہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ملکہ زمانیہ بیگم (وفات: 22 دسمبر 1843ء) ریاست اودھ کی ملکہ اور نواب اودھ نصیر الدین حیدر شاہ کی زوجہ تھی۔ نصیر الدین حیدر شاہ نے بطور نواب اودھ 1827ء سے 1837ء تک حکمرانی کی۔ نواب اودھ کی متعدد بیگمات تھیں مگر اُسے دو کے ساتھ زیادہ اُنس و محبت تھا جن میں قدسیہ بیگم اور ملکہ زمانیہ بیگم سرفہرست رہیں۔ چنانچہ اِن دونوں خواتین نے تاریخ لکھنؤ میں نمایاں حصہ لیا۔ اُن دِنوں کی لکھنؤ کی سیاست اِن دونوں خواتین کے اِشاروں پر چلتی تھی۔ متاخر تاریخ ریاست اودھ میں اِن دونوں خواتین کا نام جاوداں رہے گا۔ ملکہ زمانیہ بیگم کا عروج ابتدائے زمانہ سلطنت نصیر الدین حیدر شاہ میں زیادہ عروج پر تھا۔ جنرل سولومن، ریزیڈینٹ لکھنؤ اپنی کتاب میں ملکہ زمانیہ بیگم کو اصلی فرمانروائے ریاست اودھ قرار دیتا ہے۔
اجمالی معلومات ملکہ زمانیہ بیگم, معلومات شخصیت ...
ملکہ زمانیہ بیگم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
وفات | 22 دسمبر 1843ء لکھنؤ |
شہریت | ریاست اودھ |
شریک حیات | نصیر الدین حیدر شاہ (–7 جولائی 1837) |
درستی - ترمیم |
بند کریں