خلیفة المسیح رابع From Wikipedia, the free encyclopedia
مرزا طاہر احمد قادیانی جماعت کے چوتھے خلیفہ تھے۔
مرزا طاہر احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 دسمبر 1928 قادیان، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے |
وفات | اپریل 19، 2003 74 سال) لندن، انگلستان | (عمر
مدفن | اسلام آباد |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
مذہب | احمدیہ |
زوجہ | سیدہ آصفہ بیگم (ش- 1957–1992) |
والد | مرزا بشیر الدین محمود |
والدہ | سیدہ مریم بیگم |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور |
پیشہ | مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، پنجابی ، انگریزی |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | The Tahir Foundation The Tahir Archive |
درستی - ترمیم |
مرزا طاہر احمد جماعت احمدیہ کے بانی مرزا غلام احمد کے بیٹے مرزا بشیر محمود احمد کے ہاں قادیان میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا نام سیدہ مریم بیگم تھا جو ان کی نسبت سے ام طاہر کی کنیت سے مشہور ہوئیں۔
ابتدائی تعلیم قادیان ہی میں حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے ن میں قائم قادیانی جماعت کی نظریاتی درسگاہ جامعہ احمدیہ سے ’شاہد‘ کی سند حاصل کی۔ ازاں بعد انہوں نے ڈھائی برس تک لندن، میں انگریزی زبان کی تعلیم حاصل کی۔
اکتوبر انیس سو اٹھاون میں وہ اپنی جماعت کے ادارے ’وقف جدید‘ کے سربراہ بنے اور اینس سو ساٹھ سے انیس سو انہتر تک وہ پہلے مجلس خدام الاحمدیہ کے نائب صدر اور پھر صدر رہے۔انیس سو اناسی سے انیسو سو بیاسی تک وہ ’مجلس انصاراللہ‘ کے صدر رہے اور انہوں نے جماعت کے ایک اور ادارے فضل عمر فاونڈیشن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔
مرزا ناصر احمد کے انتقال کے اگلے روز یعنی 9 جون، 1982ء کو آپ کو احمدیہ جماعت کے چوتھے خلیفہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔
19 اپریل2003ء کو لندن میں وفات ہوئی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.