![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/4a/%25D8%25AA%25D8%25AE%25D8%25B7%25D9%258A%25D8%25B7_%25D8%25A7%25D8%25B3%25D9%2585_%25D9%2585%25D8%25AE%25D8%25AF%25D9%2588%25D9%2585_%25D9%2585%25D8%25AD%25D9%2585%25D8%25AF_%25D9%2587%25D8%25A7%25D8%25B4%25D9%2585_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25AA%25D8%25AA%25D9%2588%25D9%258A_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25B3%25D9%2586%25D8%25AF%25D9%258A.png/640px-%25D8%25AA%25D8%25AE%25D8%25B7%25D9%258A%25D8%25B7_%25D8%25A7%25D8%25B3%25D9%2585_%25D9%2585%25D8%25AE%25D8%25AF%25D9%2588%25D9%2585_%25D9%2585%25D8%25AD%25D9%2585%25D8%25AF_%25D9%2587%25D8%25A7%25D8%25B4%25D9%2585_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25AA%25D8%25AA%25D9%2588%25D9%258A_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25B3%25D9%2586%25D8%25AF%25D9%258A.png&w=640&q=50)
مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی
سندھ سے تعلق رکھنے والے اٹھارویں صدی کے محدث، فقیہ اور شاعر / From Wikipedia, the free encyclopedia
شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی (پیدائش: 19 نومبر 1692ء — وفات: 11 فروری 1761ء) اٹھارہویں صدی عیسوی میں سندھ کے علم و ادب کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ عظیم محدث، یگانۂ روزگار فقیہ محدث، مفسر، سیرت نگار اور قادر الکلام شاعر تھے۔ ان کی تصانیف و تالیفات عربی، فارسی اور سندھی زبانوں میں ہیں۔ انھوں نے قرآن، تفسیر، سیرت، حدیث، فقہ، قواعد، عقائد، ارکان اسلام یعنی نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ سمیت کئی اسلامی موضوعات پر کتب تحریر و تالیف کیں، کتب کی تعداد بعض محققین کے اندازے کے مطابق 300 ہے اور بعض کے مطابق 150 سے زیادہ ہے۔ ان کی گراں قدر تصانیف مصر کی جامعہ الازہر کے نصاب میں شامل ہیں۔ کلہوڑا دور کے حاکمِ سندھ میاں غلام شاہ کلہوڑا نے انھیں ٹھٹہ کا قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) مقرر کیا۔ انھوں نے بدعات اور غیر شرعی رسومات کے خاتمے کے لیے حاکم وقت سے حکم نامے جارے کرائے۔ ان کی وعظ، تقریروں اور درس و تدریس متاثر ہو کر بہت سے لوگ مسلمان ہوئے۔[1] ان کے مخطوطات کی بڑی تعداد بھارت، سعودی عرب، ترکی، پاکستان، برطانیہ اور یورپ کے بہت سے ممالک کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ پاکستان خصوصاً سندھ اور بیرونِ پاکستان میں ان کی کتب کے مخطوطات کی دریافت کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی | |
---|---|
![]() مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کا عربی زبان میں خطاطی نام | |
معروفیت | محدث، فقیہ |
پیدائش | بدھ 10 ربیع الاول، 1104ھ/ 19 نومبر 1692ء میر پور بٹھورو، ٹھٹہ، سندھ (موجودہ پاکستان) |
وفات | بدھ 6 رجب 1174ھ بمطابق 11 فروری، 1761ء (مدت حیات: 70 سال 3 ماہ 26 دن قمری، 68 سال 2 ماہ 23 دن شمسی) ٹھٹہ، سندھ، (موجودہ پاکستان) |
مدفن | مکلی قبرستان، ضلع ٹھٹہ، سندھ (موجودہ پاکستان) |
نسل | سندھی |
عہد | مغل دور |
شعبۂ زندگی | سندھ |
مذہب | اسلام |
فقہ | حنفی |
مکتب فکر | قادری |
شعبۂ عمل | فقہ، قرآن، تفسیر، حدیث |
کارہائے نماياں | مدح نامہ سندھ تفسیر ہاشمی التحفة المرغوبة في أفضلية الدعاء بعد المكتوبة بذل القوة في حوادث سني النبوة وسیلۃ القبول في حضرت رسول مظھر الانوار بیاض ھاشمی جنة النعيم في فضائل القرآن الكريم |
مؤثر
| |
متاثر
|