![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/3/33/SYDNEY%252C_AUSTRALIA_-_JANUARY_23_Margot_Robbie_arrives_at_the_Australian_Premiere_of_%2527I%252C_Tonya%2527_on_January_23%252C_2018_in_Sydney%252C_Australia_%252828074883999%2529_%2528cropped%2529.jpg/640px-thumbnail.jpg&w=640&q=50)
مارگوٹ روبی
From Wikipedia, the free encyclopedia
مارگوٹ ایلیز روبی ایک آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہیں جو 2 جولائی 1990 میں پیدا ہوئیں۔انھیں دو اکیڈمی ایوارڈ اور پانچ بافتا برٹش اکیڈیمی فلم اعزازات کے لیے نامزد کیا گیا۔ 2017 میں، ٹائم رسالہ نے انھیں دنیا کی سو با اثر شخصیات میں شامل کیا اور 2019 میں ، وہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکاراوں میں شامل تھیں۔
مارگوٹ روبی | |
---|---|
(انگریزی میں: Margot Robbie) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Margot Elise Robbie) ![]() |
پیدائش | 2 جولائی 1990ء (34 سال) ![]() |
رہائش | نیو ساؤتھ ویلز لاس اینجلس ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
آنکھوں کا رنگ | نیلا ![]() |
بالوں کا رنگ | سنہری ![]() |
قد | |
عارضہ | توجہ کا کمی و بیش فعالیت کا عارضہ [1] ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ [2][3]، فلم اداکارہ [4]، ماڈل ، فلم ساز [5]، صوتی اداکارہ [6] ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [7] ![]() |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
![]() | |
![]() |
IMDB پر صفحہ[3] ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
رربی نے سومرسیٹ کالج سے ڈراما کی تعلیم حاصل کی اور سوپ اوپرا نے برز (2008–2011) میں کام کرنے سے قبل، 2000 کی دہائی کے آخر میں آسٹریلوی آزاد فلموں سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔ امریکا منتقل ہونے کے بعد ، انھیں امریکی نشریاتی ادارے کی ڈراما سیریز پین ایم (2011–2012) میں کاسٹ کیا گیا اور مارٹن اسکورسی کی مزاحیہ فلم دی ولف آف وال اسٹریٹ (2013) میں انھوں نے بہترین کردار ادا کیا۔ روبی نے فوکس (2015) میں ایک گرفٹر، دی لیجنڈ آف ٹارزن (2016) میں جین پورٹر اور ڈی سی توسیع شدہ یونیورس کے ساتھ سوسائیڈ اسکواڈ میں ہارلی کوئن کا کردار ادا کرکے اپنی پروفائل کو بہتر بنایا۔
روبی نے ٹونیا ہارڈنگ کی زندگی کی عکاسی کرنے والی فلم آئی، ٹونیا (2017) میں فیگر اسکیٹنگ کا کردار نبھانے پر انھوں نے خوب داد سمیٹی اور انھیں بافتا ایوارڈز اور بہترین اداکارہ کے اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ تاریخی ڈراما میری کوئین آف اسکوٹ (2018) میں ایلزبیتھ اول، مزاحیہ ڈراما ونس اپ آن آ ٹائم ان ہالی وڈ (2019) میں شیرون ٹیٹ اور بامب شیل (2019) میں فوکس نیوز کی ایک غیر حقیقی ملازم کا کردار ادا کرنے پر ان کے لیے تعریفوں کا سلسلہ جاری رہا۔ انھیں تینوں کرداروں میں بافتا ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور آخری کردار کے لیے الیڈیمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزدگی حاصل کی۔
روبی نے فلم ڈائریکٹر ٹام ایکرلے سے شادی کی ہے۔ وہ پروڈکشن کمپنی لکی چیپ انٹرٹینمنٹ کے بانیوں میں سے ہیں جس کے تحت انھوں نے اپنی کچھ فلمیں اور ٹیلی ویژن سیریز ڈول فیس (2019) پروڈیوس کی ہے۔