![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/f/fd/Allama_Maulana_Qamaruzzaman_Azmi.jpg/640px-Allama_Maulana_Qamaruzzaman_Azmi.jpg&w=640&q=50)
قمر الزمان اعظمى
ہندوستانی عالم دین مقیم برطانیہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
علامہ قمر الزمان اعظمى اہل سنت وجماعت بریلوی تحریک کے ایک ممتاز عالم دین ہیں۔ 2011ء اور 2012ء میں، انھیں دنیا بھر پانچ دہائیوں تک بہت سی اسلامی تنظیموں، اداروں، مساجد، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے قیام کی کوششوں کی وجہ سے پانچ سو مؤثر ترین مسلمانوں میں شمار کیا گیا۔
قمر الزمان اعظمى | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 مارچ 1946ء (78 سال) ![]() |
شہریت | ![]() ![]() ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
مفکرِ اسلام علامہ قمر الزماں خاں اعظمی دنیائے اسلام کے فعال اور متحرک مبلغ و داعی ہیں۔ جنہیں اپنے کردار و عمل، علم و یقین، تدبر و تفکر، تقویٰ و طہارت، سادگی و متانت، تواضع و انکسار، بصیرت و بصارت، حسنِ گفتار اور دل کش و دل آویز طرزِ خطابت کے سبب پوری دنیا میں ہر دل عزیز اور مقبول و محبوب ہستیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آپ کی علمی، تبلیغی، اصلاحی خدمات اور ادبی قدر و منزلت سے انکار ممکن نہیں۔ موصوف نے برطانیہ کی سرزمین پر اسلامی تعلیمات کو جس مستحکم انداز میں روشناس کرانے کی سعیِ بلیغ فرمائی ہے اور جس خوب صورتی سے تبلیغِ دین کا کام انجام دے رہے ہیں وہ ہر اعتبار سے لائقِ ستایش اور قابلِ تقلید ہے۔