قائی قبیلہ
سلطنت عثمانیہ کے سلاطین کا آبائی قبیلہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
قائی قبیلہ (ترکی: Kayı boyu) ترک قبائل کی ایک بڑی شاخ جو غز ترک کے 24 قبائل میں سے ایک ہے۔ قائی ترکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "وہ شخص جس کے پاس قوت و اقتدار ہو"۔ یہ ایک خانہ بدوش اور جنگجو قبیلہ تھا۔
اجمالی معلومات قائی, گنجان آبادی والے علاقے ...
قائی | |
---|---|
محمود کاشغری کے مطابق قائی قبیلہ کی مہر جس میں تیر اور کمان بنا ہوا ہے۔ | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
ترکی | |
زبانیں | |
ترکی | |
مذہب | |
اسلام | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
غز |
بند کریں
قائی قبیلہ گیارہویں صدی میں وسط ایشیا سے اناطولیہ آیا جہاں اس وقت سلجوقی سلطنت کی حکمرانی تھی۔ اس کے علاوہ قبیلہ کے بعض خاندان چودہویں صدی سے بلقان میں بھی آباد ہیں۔
موجودہ ترکی میں صوبہ بیلیجک (Bilecik) قائی قبیلہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ دولت عثمانیہ کے عثمانی سلاطین کا شجرہ نسب اسی قبیلے سے جا ملتا ہے۔