From Wikipedia, the free encyclopedia
فقیہ فقہ (سمجھ) رکھنے والے کو کہتے ہیں۔ اس کی جمع فقہا ہے۔
فقہ کا اصلی لغوی معنی ہے سمجھنا۔ اور سمجھ والے کو فقیہ کہا جاتا ہے
قاموس میں ہے : فقہ بکسر فاء کسی چیز کو جاننا سمجھنا۔ چونکہ (تمام علوم میں) علم دین کو فضیلت حاصل ہے‘ اس لیے فقہ کا لفظ (اصطلاح میں) علم دین کے لیے مخصوص کر لیا گیا۔ فقیہ وہ نہیں جسے صرف فقہ کی جزئیات یاد ہوں، بلکہ فقیہ سے مراد وہ شخص ہے جو مبادی یعنی (اصول) فقہ کا ماہر ہو، جسے حکم کے استخراج (استنباط) کرنے کا ملکہ (اہلیت) حاصل ہو۔ [مسلم الثبوت : 2/362] بعض نے کہا : معلوم کے ذریعے سے نامعلوم کو حاصل کرنا فقہ ہے یعنی علم استدلالی کے لیے یہ لفظ خاص ہے‘ اس صورت میں لفظ علم عام اور لفظ فقہ خاص ہوگا۔ اللہ نے فرمایا ہے : فَمَا لھآؤُلاآءِ الْقَوْمِ لاَ یَکَادُوْنَ یَفْقَھُوْنَ حَدِیْثًاان لوگوں کو کیا ہو گیا کہ بات سمجھ بھی نہیں سکتے۔ یعنی بات کے مضمون کا استنباط نہیں کرتے (بات کے مغز کو نہیں سمجھتے)۔
*راول شیر خان کی تعریف*
قرآن و حدیث کے مبادی و اصول کو سامنے رکھ کر فروع اور جزوی چیزوں کو اپنی مجتہادانہ بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے روز مرہ کے مسائل کو اخذ کرنے کا نام "فقہ" ہے۔
امام ابو حنیفہ نے فرمایا : نفس کے ضرر رساں اور فائدہ بخش امور کو جاننا فقہ ہے (خواہ فکر و عقیدہ کے لحاظ سے ہو یا قول و عمل کے اعتبار سے۔ اصول کا علم ہو یا فروع کا) فروع دین کے علم کو خصوصیت کے ساتھ فقہ کہنا اصطلاح جدید ہے (قرن اول میں یہ خصوصیت نہیں تھی)۔[1]
غلامِ ابو حنیفہ راول شیر خان کی تعریفِ فقہ
’’(فقہ) شریعت کے وہ فروعی احکام جاننے کا نام ہے جو تفصیلی دلائل سے ماخوذ ہوں۔‘‘
فقیہ وہ ہوتا ہے، جو اللہ کے احکام اور دین کے مسائل کو قرآن کی آیتوں اور روایات سے سمجھتے ہوئے ان سے استدلال کرے یعنی دلیل لائے اور جو بھی مسئلہ پیش آئے اس میں دین اور مذہب کے نظریہ کو پہچان سکے اور اسے بیان کر سکے۔ دین شناسی کے اس مقام تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک شخص ایک لمبا عرصہ تک دینی علمی مراکز (جیسے حوزہ علمیہ) میں ان علوم کو حاصل کرے جو دین کے مسائل میں ماہر ہونے میں اس کی مدد کر سکیں ۔
جو اس درجہ اور مقام تک پہنچ جاتا ہے کہ اسلامی مسائل کو عقلی و نقلی استدلال کے ذریعہ سمجھ جائے، اسے مجتہد اور ” فقیہ “ کہتے ہیں اور علم اور فہم فقہ کے اس درجہ اور مرتبہ کو اجتہاد کھتے ہیں ۔
فِقہ افضل ترین علوم ہے۔ حدیث شریف میں ہے سید عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ جس کے لیے بہتری چاہتا ہے اس کو دین میں فقیہ بناتا ہے، میں تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ تعالیٰ دینے والا(بخاری و مسلم) حدیث میں ہے ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابدوں سے زیادہ سخت ہے۔ (ترمذی) فقه احکام دین کے علم کو کہتے ہیں، فِقہِ مُصطلَح اس کا صحیح مصداق ہے۔[2] علامہ ابن نجیم مصری فقہ کی تعریف ان الفاظ میں فرماتے ہیں: جاننا چاہیے کہ علم شریعت میں فقہ خاص قسم کی واقفیت کا نام ہے اور وہ خاص قسم کی واقفیت یہ ہے کہ قرآن وحدیث کے معانی ومطالب، ان کے اشارات وکنایات، دلالات ومضمرات اور صحیح مراد کا علم و ادراک ہو اور جس شخص کو یہ علم حاصل ہواسی کا نام فقیہ ہے۔[3]
عام طور پر ہر شخص کسی بھی امر میں اس امر کا علم رکھنے والے بلکہ اس امر کے ماہر شخص کی طرف رجوع کرتا ہے۔ مثلاً بیماری میں ڈاکٹر، مکان کی تعمیر میں انجینئر اور مستری اور مشینری کے خراب ہو جانے کی صورت میں، اس کا علم اور مہارت رکھنے والے مکینک شخص کی طرف رجوع کیا جاتا ہے۔ سامنے کی بات ہے کہ اگر انسان خود دین میں ماہر نہ ہو اور اس کا علم نہ رکھتا ہو، تو اپنا دینی فریضہ جاننے اوراس پر عمل کرنے کے لیے فقہا کی طرف رجوع کرے اور ان سے معلوم کرے۔ شریعت کے مسائل میں شرعی دلیلوں کی بنیاد پر مجتہد کی نظر کو فتویٰ کہتے ہیں اور لوگوں کا فقہا کی طرف رجوع کرنا اور ان کے فتوے پر عمل کرنا ” تقلید “ کہلاتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.