یونانی زبان میں کارساز یا مددگار From Wikipedia, the free encyclopedia
فارقلیط (انگریزی: Paraclete، لاطینی:paracletus، یونانی:παράκλητος) یونانی نام پارا کلیتوس یا پریکلوتوس کا معرب(Arabicized form)، یوحنا کی انجیل میں موجود ایک پیش گوئی میں استعمال کیا جانے والا نام، جس کے متعلق مسیحی کہتے ہیں کہ اس سے مراد روح القدس ہے اور مسلمانوں کے نزدیک اس سے مراد محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات ہے۔ مسیحی علما عام طور پر اس کو ایک غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ غلط فہمی پارا کلیتوس کی جگہ پریکلوتوس کے لفظ سے پیدا ہوئی جو کسی کاتب کی غلطی سے درج ہوا ہوگا۔ پاراکلیتوس کا مطلب ہے جس کا چرچا چاروں طرف ہو رہا ہو، شہرہ آفاق، مسلمانوں کے نزدیک یہ احمد کا ہی مطلب ہے جو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایک نام ہے۔ اور قرآن میں بھی اس بشارت کا ذکر ہے کہ احمد کے نام سے گذشتہ کتب میں پیش گوئی ہے۔مانویت کے بانی مانی اور مونٹئیس نے بھی اپنے فارقلیط ہونے کا دعویٰ کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.