From Wikipedia, the free encyclopedia
مسیحیت میں اکثریت روح القدس کو تثلیت کے تین اقانیم میں سے تیسرا جوہر مانتی ہے۔ مسیحیت کا عقیدہ ہے کہ، باپ، بیٹا اور روح القدس تین اقانیم ہیں۔ جن کی وحدت کا نام خدا ہے اور یہ تینوں بالذات بھی خدا ہیں۔[1][2][3] یسوع نے روح القدس کی بابت بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے جو یسوع کی موت پر فتح پانے اور آپ کے رفع آسمانی کے بعد زمین پر نازل ہونے والا تھا۔ خدائے برتر روح ہے اور قدوس ہے۔ چنانچہ ایک خاص جہت سے خدائے روح نے یسوع کی وفات کے پچاس دن اور آپ کے رفع آسمانی کے دس دن بعد زمین پر نزول فرمایا۔ روح القدس کے اس خاص نزول کے مبارک یاد میں یسوع کے بیشتر پیروکار ”عید پنتکست“ مناتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.