![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/b/bc/Book_Al_Sufi.jpg/640px-Book_Al_Sufi.jpg&w=640&q=50)
عبدالرحمن الصوفی
From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد الرحمٰن الصوفی (ولادت: جمعہ 16 محرم الحرام 291ھ/ 9 دسمبر 903ء — وفات: منگل 12 محرم الحرام 376ھ/ 25 مئی 986ء) ایک مشہور مسلمان فلکیات دان تھا جس کا تعلق ایران کے قدیم شہر رے (جو اب تقریباً تہران میں شامل ہے) سے تھا۔ موجودہ دور کے بیشتر کواکب اور ستاروں کے نام اس کی مشہور کتاب 'ساکن ستاروں کی کتاب'(عربی: كتاب الكواكب الثابتة) میں آج سے ایک ہزار سال پہلے دیے گئے تھے۔ انگریزی میں اس کا نام Azophi مشہور ہے۔ آج بھی جدید فلکیات میں اس کے نام پر چاند کے ایک گڑھے کا نام 'lunar crater Azophi' اور ایک سیارہ کا نام Al-Sufi۔ 12621 رکھا گیا ہے۔
عبدالرحمن الصوفی | |
---|---|
(فارسی میں: عبدالرحمن صوفی) ![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 دسمبر 903ء ![]() رے ![]() |
وفات | 25 مئی 986ء (83 سال) ![]() شیراز ![]() |
رہائش | اصفہان ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہر فلکیات ، مترجم ، ریاضی دان ، منجم ، شاعر ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، فارسی [1] ![]() |
شعبۂ عمل | فلکیات ، ریاضی ، جہازرانی ![]() |
کارہائے نمایاں | کتاب صور الکواکب ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/b/bc/Book_Al_Sufi.jpg/320px-Book_Al_Sufi.jpg)
عبد الر حمن الصوفی (903ـ986 ء ،ایران) پہلا عالمی ماہر افلاک تھا جس نے 964ء میں اینڈرومیڈا کہکشاں(M31 andromeda galaxy )کو دریافت کیا تھا۔ ہمارے نظام شمسی سے باہر کسی اور نظام کواکب کے ہونے کا یہ پہلا تحریری ثبوت تھا جس کا ذکر اس نے اپنی تصنیف کتاب الکواکب الثا بت المصور( Book of Fixed Stars )میں کیا۔ یہی کہکشاں سات سو سال بعد جر من ہیئت دان سائمن (Simon Marius، وفات:1624)نے دسمبر1612ء میں ٹیلی سکوپ کی مدد سے دریافت کی تھی۔