From Wikipedia, the free encyclopedia
ریاضی دان وہ شخص ہوتا ہے جس کو ریاضی کی وسیع معلومات ہوتی ہے اور وہ اسے استعمال کرتے ہوئے ریاضی کے مسائل حل کرتا ہے۔ جو ریاضی دان خالص ریاضی (pure mathematics) سے باہر کے مسائل حل کرتا ہے اسے اطلاقی ریاضی دان (ap mathematician) کہتے ہیں۔ اطلاقی ریاضی دان وہ ہوتے ہیں جو اپنی معلومات کو ریاضی اور سائنس سے متعلق میدانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ریاضی دان ابتدا میں ریاضی کی کئی شاخوں کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اس کے بعد کسی ریاضی کی کسی مخصوص شاخ میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔ کچھ جامعات میں ریاضی کے طالب علموں کی مخلتلف شاخوں میں معلومات اور گہرائی جانچنے کے لیے الگ امتحانات ہوتے ہیں۔
ریاضی دان باقی سائنس دانوں سے اس طرح مختلف ہوتا ہے کہ ایک سائنس دان کسی دعوے کی سچائی تجربات کے ذریعے پرکھتا ہے، جبکہ ریاضی دان ان کے ریاضیاتی ثبوت کے ذریعے پرکھتا ہے۔
سائنسی نظریات نئی دریافتوں کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ریاضی کے ساتھ بھی ہوتا ہے مگر نئی دریافتیں اور نئے خیالات پرانے ثابت کیے ہوئے خیالات اور دریافتوں کو غلط ثابت نہیں کرتے بلکہ ان کو بہتر بناتے ہیں اور اُن سے متعلق ہماری سمجھ کو بہتر بناتے ہیں۔ درحقیقت ریاضی میں یہ بات عام ہے کہ اگر کوئی بات ایک دفعہ ثابت ہو گئی تو وہ تا قیامت تک کے لیے ثابت ہو گئی ہے۔ اب ہم اسی بات کو ثابت کرنے کے مزید طریقے تو دریافت کر سکتے ہیں، مگر اس بات کو جو ایک دفعہ ثابت ہو چکی ہے غلط ثابت نہیں کر سکتے۔
ویکی ذخائر پر ریاضی دان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.