From Wikipedia, the free encyclopedia
عاصم بن عمر بن قتادہ ، عمر بن عبدالعزیز کے عہد کے معروف عالم فاضل ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حالات و اخلاق اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے غزوات و سراپا کے سب سے بڑے ماہر اور فاضل سمجھے جاتے تھے۔ چنانچہ عمر بن عبدالعزیز نے انھیں اس کام پر مقرر کیا کہ جامع دمشق میں بیٹھ کر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو آقائے دوجہاں کے مبارک حالات و واقعات بطور درس سنایا کریں۔ یہ ذمہ داری اپنی وفات تک سر انجام دیتے رہے اور اس عرصہ میں ہزاروں لوگوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سوانح حیات سے آگاہ کیا۔
اس فاضل جلیل تابعی کا انتقال بعد 120ھ میں ہوا۔ سیرت رسول کے مصنف ڈاکٹر محمد حسین ہیکل کے مطابق یہ سب سے پہلے بزرگ ہیں، جنھوں نے فن سیرۃ کی ابتدا کی۔[1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.