سیموئیل جانسن
From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈاکٹر سیموئیل جانسن (انگریزی: Dr . Samuel Johnson) انگریز ادیب اور لغت نویس۔ ایک تاجر کے فرزند تھے۔ آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ عملی زندگی کا آغاز ایک اقامتی مدرسہ کے اجرا سے کیا جو چل نہ سکا۔ لندن میں رہائش اختیار کی۔ اور رسالوں میں مضامین لکھنا شروع کیے۔ پارلیمنٹ کے مباحث بھی رپورٹ کیے۔ 1740ء کے لگ بھگ انگریزی لغت کا آغاز کیا جو 1755ء میں شائع ہوئی۔ اپنی ماں کی تجہیز و تکفین کے مصارف کے لیے ناول Resselas لکھا۔ 1762ء میں قرضوں کی وجہ سے قید ہوئے مگر اسی سال حکومت کی طرف سے تین سو پونڈ سالانہ پنشن مقرر ہو گئی۔ تنقیدی مضامین اور نکتہ سنجی کے باعث شہرت پائی۔
اجمالی معلومات سیموئیل جانسن, (انگریزی میں: Samuel Johnson) ...
سیموئیل جانسن | |
---|---|
(انگریزی میں: Samuel Johnson) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 ستمبر 1709ء [1][2][3][4][5][6][7] لیچفیلڈ [8][2][9] |
وفات | 13 دسمبر 1784ء (75 سال)[1][3][4][5][6][7][10] لندن [11][9] |
وجہ وفات | جراحی کی پیچیدگیاں |
مدفن | ویسٹمنسٹر ایبی [2] |
شہریت | مملکت برطانیہ عظمی |
مذہب | انگلیکانیت [2] |
عارضہ | مرگی [12] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | پیمبروک کالج، اوکسفرڈ (31 اکتوبر 1728–1731)[2] |
تعلیمی اسناد | ایم اے [2]، ایل ایل ڈی ، ایل ایل ڈی |
پیشہ | فرہنگ نویس ، ماہرِ لسانیات ، شاعر [13]، ادبی مؤرخ ، مصنف [14]، معلم ، ادبی نقاد ، سوانح نگار ، مضمون نگار ، سیاست دان ، مترجم ، کتب فروش |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [15][16] |
دستخط | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
بند کریں