سیلولر جیل
جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل جو کالا پانی کے نام سے مشہور ہے / From Wikipedia, the free encyclopedia
سیلولر جیل جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے (کالا لفظ سنسکرت زبان کے لفظ کال سے مشتق ہیں جس کے معنی وقت یا موت کے ہیں)، جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل تھی۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں برطانوی حکومت خصوصاً اپنے سیاسی قیدیوں کو یہاں جلا وطن کرتی تھی۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے جن میں محمود حسن دیوبندی، حسین احمد مدنی، جعفر تھانیسری، بٹوکیشور دت اور ویر ساورکر وغیرہ کے نام ملتے ہیں۔ اب اس جیل کی عمارت کو ایک یادگار قومی عمارت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔[2]
اجمالی معلومات سیلولر جیل (الفستان جیل), عمومی معلومات ...
سیلولر جیل (الفستان جیل) | |
---|---|
سیلولر جیل کا باب الداخلہ | |
عمومی معلومات | |
قسم | سیاسی قیدیوں (مجاہدین تحریک آزادی ہند) کی جیل |
معماری طرز | Cellular, Pronged |
شہر یا قصبہ | پورٹ بلیئر، انڈمان |
ملک | بھارت |
متناسقات | 11.675°N 92.748°E / 11.675; 92.748 |
آغاز تعمیر | 1896 |
تکمیل | 1906 |
لاگت | ₹517,352[1] |
مؤکل | برطانوی راج |
مالک | حکومت ہند |
بند کریں