پاکستانی سنی عالم و مناظر From Wikipedia, the free encyclopedia
سید دیدار علی شاہ امام المحدثین ابو محمد کے نام سے اہلسنت و جماعت کے اکابرین میں شمار ہوتے ہیں۔
سید دیدار علی شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1856ء الور |
وفات | سنہ 1935ء (78–79 سال) لاہور |
شہریت | برطانوی ہند |
مذہب | اسلام |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | حنفی |
مکتب فکر | بریلوی |
اولاد | سید محمد احمد قادری ، ابو البرکات احمد |
عملی زندگی | |
استاذ | فضل الرحمن گنج مراد آبادی ، احمد رضا خان |
کارہائے نمایاں | دارالعلوم حزب الاحناف |
درستی - ترمیم |
11 ربیع الاول 1273ھ بمطابق 1856ء بروز پیر محلہ نواب پورہ، الور میں پیدا ہوئے [1]
سید دیدار علی شاہ دارالعلوم حزب الاحناف کے بانی خلیفہ و شاگرد شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی کے اور خلیفہ ہیں امام احمد رضا خان بریلوی کے۔ سید محمد احمد قادری صاحب تفسیر الحسنات اور ابو البرکات سید احمد قادری آپ ہی کے بیٹے تھے۔
آپ نے صرف نحو کی ابتدائی کتابیں، الور میں مولانا قمر الدین سے پڑ ہی ، مولانا کرامت اللہ خاں سے دہلی میں درسی کتابوں اور دورہ حدیث کی تکمیل کی، فقہ و منطق کی تحصیل مولانا ارشاد حسین رام پوری سے کی، سند حدیث مولانا احمد علی محدث سہارنپوری اور مولانا شاہ فضل الرحمن گنج مراد آبادی سے حاصل کی، شیخ الاسلام پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی اور مولانا وصی احمد محدث سورتی آپ کے ہم درس تھے۔
آپ سلسلۂ نقشبندیہ میں حضرت مولانا فضل الرحمن گنج مراد آبادی کے مرید اور خلیفہ تھے ، سلسلۂ چشتیہ میں حضرت مولانا سید علی حسین کچھو چھوی اور سلسلۂ قادریہ میں اعلیٰ حضر ت امام احمد رضا بریلوی کے خلیفہ مجاز ہوئے [2]
آپ نے محققانہ تصانیف کا ذخیرہ یادگار چھوڑا ہے ، بعض تصانیف کے نام یہ ہیں :۔
22رجب 1354ھ بمطابق 1935ء کو وفات ہوئی محمدی محلہ اندرون دہلی گیٹ لاہور میں مزار ہے۔[3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.