سلووینیا قومی فٹ بال ٹیم
From Wikipedia, the free encyclopedia
سلووینیا کی قومی فٹ بال ٹیم ، مردوں کے بین الاقوامی فٹ بال میں سلووینیا کی نمائندگی کرتی ہے اور سلووینیا کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر کنٹرول ہے، جو سلووینیا میں فٹ بال کی گورننگ باڈی ہے۔ یہ فیفا کے عالمی دائرہ اختیار کے تحت ہے اور یورپ میں یوئیفا کے زیر انتظام ہے۔ سلووینیا کی ٹیم تین بڑے ٹورنامنٹس جس میں فیفا ورلڈ کپ ، یو ای ایف اے نیشنز لیگ اور یو ای ایف اے یورپی چیمپئن شپ کھیلتی ہے۔ سلووینیا نے اپنا پہلا باضابطہ میچ 1992ء میں یوگوسلاویہ سے آزادی کے ایک سال بعدکھیلا۔ سلووینیا کے زیادہ تر ہوم میچز لیوبلیانا کے اسٹوزائس اسٹیڈیم میں کھیلے جاتے ہیں۔ سلووینیا چار بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جن میں دو بار فیفا ورلڈ کپ اور دو بار یوئیفا یورپی چیمپئن شپ کے لیے، لیکن یہ ٹیم ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ 2010ء کے فیفا ورلڈ کپ میں، سلووینیا نے الجزائر کو 1-0 سے شکست دے کر اپنی پہلی فتح حاصل کی۔ اس ٹیم نے 2004ء میں 2006ء کے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح اٹلی کو 1-0 سے ہرانا، جو 2006ء کے ورلڈ کپ کی مہم میں اٹلی کی واحد شکست تھی۔ ان کی سب سے بڑی شکست 2002ء میں فرانس سے 5-0 کی شکست کے ساتھ ہوئی، جب کہ ان کی سب سے زیادہ اسکور کرنے والی فتح 1999ء میں عمان کے خلاف 7-0 کی جیت تھی۔[2][3][4]
شرٹ بیج/ایسوسی ایشن علامت | |||
ایسوسی ایشن | فٹبال ایسوسی ایشن آف سلووینیا | ||
---|---|---|---|
کنفیڈریشن | یوئیفا (یورپ) | ||
ہوم اسٹیڈیم | اسٹوزائس اسٹیڈیم | ||
فیفا رمز | SVN | ||
فیفا درجہ | 62 ![]() | ||
اعلی ترین فیفا درجہ | 15 (اکتوبر–نومبر 2010) | ||
کم ترین فیفا درجہ | 134 (دسمبر 1993) | ||
| |||
پہلا بین الاقوامی | |||
Unofficial![]() ![]() (Ljubljana, Kingdom of SCS; 23 June 1921) Official ![]() ![]() (Tallinn, Estonia; 3 June 1992) | |||
سب سے بڑی جیت | |||
![]() ![]() (Muscat, Oman; 8 February 1999) | |||
سب سے بڑی شکست | |||
![]() ![]() (Saint-Denis, France; 12 October 2002) | |||
عالمی کپ | |||
ظہور | 2 (اول 2002) | ||
بہترین نتائج | Group stage (2002, 2010) | ||
European Championship | |||
ظہور | 1 (اول 2000) | ||
بہترین نتائج | Group stage (2000) | ||
ویب سائٹ | nzs.si |