From Wikipedia, the free encyclopedia
سرگیئی الیکساندرووچ یسینن (روسی: Серге́й Алекса́ндрович Есе́нин), نقل حرفی Sergei Alexandrovich Yesenin (پیدائش: 3 اکتوبر 1895ء - وفات: 27 دسمبر 1925ء) روس کے غنائی شاعر تھے۔
سرگیئی یسینن | |
---|---|
(روسی میں: Сергей Александрович Есенин) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 ستمبر 1895ء [1][2][3][4][5] |
وفات | 28 دسمبر 1925ء (30 سال)[6][7][8][9][10][11][12] سینٹ پیٹرز برگ [13] |
وجہ وفات | پھانسی [14] |
طرز وفات | خود کشی [15][16][17]، قتل |
شہریت | سلطنت روس روسی جمہوریہ روسی سوویت وفاقی اشتراکی جمہوریہ سوویت اتحاد |
زوجہ | آئسا ڈورا ڈنکن (2 مئی 1922–1924)[18] |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر [19]، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [20] |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
یسینن 3 اکتوبر 1895ء کو روسی سلطنت کے صوبے ریازان کے گاؤں کنستنتینووہ پیدا ہوئے۔[21][22] انھوں نے کلیسائی استادوں کے اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ سرگیئی یسینن سولہ سترہ سال کی عمر میں پہلی نظمیں لکھیں اور سینٹ پیٹرزبرگ گئے جہاں ان کی ملاقات الکساندربلوک، گرودیتسکی، کلیوئیف اور دوسرے شاعروں ادیبوں سے ہوئی۔ ڈیڑھ سال انھوں نےسینٹ پیٹرزبرگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد اپنے گاؤں واپس آ گئے۔ انھوں نے اپنی خود نوشت میں 1925ء میں لکھا کہ:
” | انقلاب کے برسوں میں پوری طرح سےانقلاب اکتوبر کی طرف تھا لیکن ہر چیز کو میں نے اپنی طرح سے کسانی رجحانات کے ساتھ قبول کیا۔۔۔۔ | “ |
باکو کے 26 کمیساروں کے بارے میں (جنہیں رجعت پرست انقلاب دشمنوں نے مصالحت کا دھوکا دے کر قتل کر دیا تھا) ان کی نظم یسینن کی بے مثال طبائی کی بہترین مثالوں میں ہے۔ یہ نظم انھوں نے ماورائے قفقاز میں اپنے قیام کے دوران میں لکھی ۔[23]
روس کے غنائی شاعر سرگیئی یسینن 30 سال کی عمر میں 27 دسمبر 1925ء کو لینن گراد (موجودہ سینٹ پیٹرزبرگ)، سویت یونین میں انتقال کر گئے۔[24]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.