سرن
From Wikipedia, the free encyclopedia
یورپی ادارہ برائے جوہری تحقیق (انگریزی: یورپین آرگنائزیشن فور نیوکلیئر ریسرچ، فرانسیسی: Organisation européenne pour la recherche nucléaire) جس کا مخفف سرن ہے اور اسی نام سے مشہور ہے، یورپ کا ایک تحقیقی ادارہ ہے جس نے 1954ء سے جنیوا میں ذراتی طبیعیات کی سب سے بڑی تجربہ گاہ قائم کی۔ یہ تجربہ گاہ جنیوا کے شمال مغربی مضافاتی علاقے میں فرانس سوئس سرحد پر قائم ہے۔(46°14′3″N 6°3′19″E) اس وقت اس کے 21 رکن ممالک ہیں۔[7] اسرائیل پہلا (اور اب تک کا واحد) غیر یورپی ملک ہے، جسے مکمل رکنیت دی گئی ہے۔[8] جب کہ پاکستان اور ترکی معاون رکن ہیں۔
سرن | |
---|---|
مخفف | (فرانسیسی میں: CERN)، (روسی میں: ЦЕРН)، (متعدد زبانیں میں: CERN) |
ملک | سویٹزرلینڈ فرانس |
صدر دفتر | Meyrin، کینٹن جنیوا، سویٹزرلینڈ |
تاریخ تاسیس | ستمبر 29، 1954؛ 69 سال قبل (1954-09-29)[1] |
رکن | ORCID [2][3]، لینکس فاؤنڈیشن [4]، آرکائیو [5] |
تنظیمی زبان | انگریزی فرانسیسی |
مینجر/ڈائریکٹر | کارلو روبیا (جنوری 1989–دسمبر 1993) فابیولا گیانوٹی (1 جنوری 2016–) |
صدر کونسل | Sijbrand de Jong[6] |
Director General | Fabiola Gianotti |
بجٹ | |
تعداد ارکان | |
تعداد عملہ | |
باضابطہ ویب سائٹ | home |
متناسقات | 46.234493°N 6.049129°E / 46.234493; 6.049129 |
درستی - ترمیم |
عام طور پر سرن کی اصطلاح اس تجربہ گاہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس میں 2013ء تک 608 جامعات و تحقیقی اداروں کا،[9] 2،513 افراد پر مشتمل عملہ، 12,313 معاونین عملہ، شاگرد، مہمان سائنس دان اور انجینئرز شریک ہو چکے تھے۔[10]