اطالوی سیاست دان ، صدر یورپی یونین From Wikipedia, the free encyclopedia
رومانو پرودی (اطالوی، انگریزی Romano Prodi) اطالوی سیاست دان ہیں جو 17 مئی 2007ء سے اطالوی وزیر اعظم اور وزیروں کی کونسل کے صدر رہے ہیں۔ ان کی یہ حکومت اپریل 2006ء کے اطالوی انتخابات میں کامیابی کے نتیجہ میں قائم ہوئی جس میں ان کی سربراہی میں قائم اتحاد نے سابقہ وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو شکست دی۔ اس سے پہلے بھی رومانو پروڈی 1996ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد 1998ء تک بطور اطالوی وزیر اعظم خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 1999ء سے 2004ء تک وہ یورپی کمیشن کے صدر بھی رہے ہیں۔
رومانو پروڈی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(اطالوی میں: Romano Prodi) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (اطالوی میں: Romano Prodi) | ||||||
پیدائش | 9 اگست 1939ء (85 سال)[1][2][3][4] | ||||||
شہریت | اطالیہ | ||||||
جماعت | ڈیموکریٹک پارٹی (اطالیہ) | ||||||
رکن | امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون | ||||||
تعداد اولاد | 2 | ||||||
مناصب | |||||||
اطالوی جمہوریہ کے چیمبر آف ڈپٹی کے رکن [5] | |||||||
برسر عہدہ 27 اپریل 1996 – 16 ستمبر 1999 | |||||||
وزیر اعظم اطالیہ | |||||||
برسر عہدہ 17 مئی 1996 – 21 اکتوبر 1998 | |||||||
صدر یورپی کمیشن (10 ) | |||||||
برسر عہدہ 16 ستمبر 1999 – 30 اکتوبر 2004 | |||||||
اطالوی جمہوریہ کے چیمبر آف ڈپٹی کے رکن [6] | |||||||
برسر عہدہ 21 اپریل 2006 – 28 اپریل 2008 | |||||||
وزیر اعظم اطالیہ | |||||||
برسر عہدہ 17 مئی 2006 – 8 مئی 2008 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | کیتھولک یونیورسٹی آف دی سیکرڈ ہارٹ لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس ہارورڈ یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | ماہر معاشیات [7]، سیاست دان [7]، کاروباری شخصیت ، استاد جامعہ | ||||||
مادری زبان | اطالوی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی [8] | ||||||
ملازمت | جامعہ بولونیا ، ہارورڈ یونیورسٹی | ||||||
اعزازات | |||||||
گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف اسابیلا دی کیتھولک (1998)[9] نائٹ گرینڈ کراس آف آرڈر آف میرٹ جمہوریہ اطالیہ (1993) نشان عبد العزیز السعود گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
جنوری 2008ء میں ان کی حکومت کے وزیر انصاف اور سیاسی جماعت ادیور پارٹی (UDEUR) کے صدر کلیمینتے ماستیلّا (Clemente Mastella) اس وقت مستعفی ہو گئے جب ان کی بیوی کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت گھر پر نظر بند کر دیا گیا۔ وزیر انصاف کے مستعفی ہونے پر ان کی سیاسی جماعت ادیور پارٹی (UDEUR) کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی وجہ سے وزیر اعظم پرودی کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہا گیا۔ وہ ایوان زیریں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن ایوان بالا سے ادیور پارٹی کی علیحدگی کی وجہ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے، ان کے حق میں 156 جب کہ مخالفت میں 161 ووٹ پڑے، جس کے نتیجہ میں انھیں وزارت عظمی سے مستعفی ہونا پڑا۔ استعفی کو منظور کرتے ہوئے اطالوی صدر جیورجیو ناپولیتانو (Giorgio Napolitano) نے پروڈی کو ہی نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم مقرر کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.