روضہ بل
From Wikipedia, the free encyclopedia
روضہ بل سری نگر کشمیر میں واقع ایک مزار کا نام ہے۔[1][2][3][4][5] مقامی لوگوں کے مطابق یہاں مقامی صوفی مصنف یوضا آصف اور ایک مسلم میر سید نصیر الدین مدفن ہیں۔ 1899ء میں احمدیہ کے بانی مرزا غلام احمد کے اس دعوے سے کہ یہ عیسی مسیح کا مزار ہے، خاصا معروف ہوا۔[6] احمدیہ جماعت ابھی تک اپنے اس دعوے پر قائم ہے، اگرچہ سنی و شیعہ مسلمان اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ اُن کے مطابق یہ عقیدہ رکھنا کہ عیسی زمین میں کہیں مدفن ہیں توہین اسلام کے زمرے میں آتا ہے۔[7]