From Wikipedia, the free encyclopedia
دی گریٹ کھلی (انگریزی: The Great Khali) (ولادت: 27 اگست 1972ء) کا اصل نام دلیپ سنگھ رانا ہے اور رنگ کا نام دی گریٹ کھلی ہے۔ وہ بھارتی نزاد ریاستہائے متحدہ امریکا کے پروفیشنل ریسلر[9]، پروموٹر، ماڈل اور اداکار ہیں۔ کھلی نے 2000ء میں ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2006 میں آغاز کیا جہاں وہ 2014ء تک رہے۔ وہ 2007ء میں ولرڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بنے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں ایسا کارنامہ کرنے والے پہلے بھارتی بھی بنے۔
دی گریٹ کھلی | |
---|---|
پیدائشی نام | Dalip Singh Rana[1][2] |
سن پیدائش | [1] Dhiraina، ہماچل پردیش، بھارت[1] | 27 اگست 1972
رہائش | ہیوسٹن، ٹیکساس، ریاستہائے متحدہ امریکا[3] |
زوجہ | Harminder Kaur (شادی. 2002)[4] |
اولاد | 1[5] |
بطور پیشہ ورانہ کشتی | |
اکھاڑے والا نام | Dalip Singh[6] Giant Singh[1] The Great Khali[7] |
بلڈ قد | 7 فٹ 1 انچ (216 سینٹی میٹر)[7] |
بلڈ وزن | 347 پونڈ (157 کلوگرام)[7] |
تیاری کی جگہ | ممبئی، بھارت[7] |
کوچ | All Pro Wrestling[1] |
ڈیبیو | 7 اکتوبر 2000[1][8] |
ریسلنگ سے استعفی دینے کے بعد وہ پنجاب پولس (بھارت) میں افسر رہے۔ وہ چار ہالی وڈ، دو بالی وڈ اور متعدد ٹی وی سلسلوں اور شو میں بھی نظر آئے۔ے بھارت میں بولیوود کے فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں ۔
ان کی ولادت ہماچل پردیش کے سرمور ضلع کے دھیرینا گاؤں میں ایک پنجابی پندو خاندان میں ہوئی۔[10][11]
ان کے والد کا نام جوالا رام اور والدہ کا نام تاندی دیوی ہے۔ انھوں نے غربت میں آنکھیں کھولیں جہاں کھانے پینے کے لالے پڑے تھے۔ ان کے کل 7 بھائی ہن تھے اور روزی روٹی کمانے کے لیے انھوں نے کئی طرح کی نوکریاں کیں۔[12] وہ شملہ میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتے تھے جہاں ایک پنجابی پولس کی ان پر نظر پڑی جو پہلے ہی کئی پنجابی پولس والوں کو بین الاقوامی کھیل میں جگے دلا چکے تھے۔ انھوں نے دلیپ سنگھ کو پنجاب پولس میں نوکری دی جہاں وہ 1993ء میں شامل ہوئے۔ [13] دلیپ ہماچل چھوڑنا نہیں چاہتے تھے لہذا انھوں نے کچھ تردد سے کام لیا مگر اس پولس افسر نے ان کے بھائی کو بھی پنجاب پولس میں نوکری دلوادی اور اس طرح مستقبل کے کھلی پنجاب پولس میں آگئے۔ جالندھر می تعییناتی کے دوران میں دلیپ نے ایک جم میں تربیت لینی شروع کی اور جلد ہی امریکا میں خصوصی ریسلنگ کی ٹریننگ کے لیے ان کا انتخاب ہو گیا۔[14]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.