From Wikipedia, the free encyclopedia
دائمی تھکاوٹ کا سنڈروم ( CFS )، جسےمالیجک انسیفالوپیتھی ( ME ) بھی کہا جاتا ہے، ایک طویل مدتی حالت ہے جس کے نتیجے میں سرگرمیوں کو کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے اور سرگرمی کی وجہ سے تھکاوٹ بڑھ جاتی ہے، نیند ، اور شعور و اگاہی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ [5] [6] یہ علامات شروع ہونے کے بعد بگڑ تی جاتی ہیں۔ اگرچہ کسی وقت متغیر بھی ہوسکتا ہے۔ [14] درد بھی اکثر ہوتا ہے۔ علامات اس حد تک ہوسکتی ہیں کہ ایک شخص بستر چھوڑنے سے قاصر ہو جائے۔ [1]
دائمی تھکاوٹ کا عارضہ | |
---|---|
مترادفات | دردعضلہ ،ماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا ورم / دائمی تھکائوٹ کا سنڈروم ،مالیجک انسیفالوپیتھی(ME/CFS),[1] مالیجک انسیفالوپیتھی (ME)، پوسٹ وائرل تھکاوٹ سنڈروم (PVFS)، دائمی تھکاوٹ امیون دس فنکشن سنڈروم (CFIDS)، نظامی مشقت عدم برداشت کی بیماری (SEID)[2] |
اس حالت میں مبتلا ایک عورت کی علامات کی فنکارانہ عکاسی | |
اختصاص | جوڑوں کے امراض ،ریمیٹولوجی[3][4] |
علامات | سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت میں کمی، تھکاوٹ سرگرمی سے خراب ہوتی ہے، بے تازگی نیند، علمی مسائل[5][6] |
عمومی حملہ | 40 to 60 سال[7] |
دورانیہ | > 3 or 6 مہینے[8][6] |
وجوہات | نامعلوم[8] |
خطرہ عنصر | خواتین، انفیکشن، جسمانی یا نفسیاتی دباؤ، خاندانی تاریخ[9][7] |
تشخیصی طریقہ | علامات کی بنیاد پر، دیگر وجوہات کو مسترد کرنے کے بعد[5] |
مماثل کیفیت | دائمی تھکاوٹ، فائبرومائالجیا، پولیمالجیا رمیٹیکا، ڈپریشن، کم تھائرائڈ، ایچ آئی وی/ایڈز، ملٹیپل سکلیروسیس[10] |
علاج | علامتی[11] |
تشخیض مرض | متغیر[12] |
تعدد | 0.9% لوگ[13] |
اس عارضےکی وجہ واضح نہیں ہے؛ اگرچہ خیال کیا جاتا ہے کہ عوامل کا ایک مجموعہ اس میں شامل ہے۔ [9] جن میں مجوزہ میکانزم میں انفیکشنز، مدافعتی نظام میں تبدیلیاں، ہارمونل تبدیلیاں، میٹابولک تبدیلیاں ، اور جینیات شامل ہیں۔ [8] تشخیص 3 یا 6 ماہ سے زیادہ کی ایسی علامات پر مبنی ہے، جو کسی دوسری حالت کی وجہ سے نہیں ہوں۔ [5] [6]
اس سے بچنے کی کوئی تدبیر یا مخصوص علاج نہیں ہے۔ کوششوں کا مقصد علامات کو بہتر بنانا ہے۔ [11] پیسنگ ، جسے ذاتی سرگرمی کا انتظام بھی کہا جاتا ہے، سرگرمی کے بعد علامات کے بگڑنے سے روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ [5] مشاورت سے بھی حالت کے بعض پہلوؤں میں مدد مل سکتی ہے۔ 2021 تک درجہ بند ورزش تھراپی کی سفارش نہیں کی جاتی ہے متاثرہ افراد کو کام کرنے، اسکول جانے، اور سماجی زندگی میں شامل ہونے میں دشواری ہو سکتی ہے۔ [1] کچھ لوگ وقت کے ساتھ بہتر ہوجاتے ہیں، جبکہ دوسرے ایک طویل مدت کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔ [12] [15]
دائمی تھکاوٹ سنڈروم تقریباً 0.9فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ [13] [16] امریکہ میں 2015 تک تقریباً 0.8 سے 2.5 ملین افراد کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا [7] 40 سے 60 سال کی عمر کے لوگ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ خواتین ،مردوں کے مقابلے میں 1.5 سے 4 گنا زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ تاہم، یہ عارضہ کسی بھی عمر بھی میں ہو سکتا ہے، بشمول 0.2فیصد بچوں کے۔ [17] یہ حالت کم از کم 1930 کی دہائی سے بیان کی جا رہی ہے۔ 1950 کی دہائی میں اسے "سومی مالیجک انسفلومائیلائٹس" کا نام دیا گیا تھا- اصطلاح "کرونک فیٹیگ سنڈروم" 1980 کی دہائی میں متعارف کرائی گئی تھی۔ [18] یہ دونوں اصطلاحات 2003 میں یکجا ہو گئی تھیں
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.