![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/5/5c/First_Minister_of_Scotland%252C_Humza_Yousaf.jpg/640px-First_Minister_of_Scotland%252C_Humza_Yousaf.jpg&w=640&q=50)
حمزہ یوسف (سیاستدان)
From Wikipedia, the free encyclopedia
حمزہ ہارون یوسف (پیدائش 7 اپریل 1985ء) ایک سکاٹش سیاست دان ہیں جو 27 مارچ 2023ء سے سکاٹش نیشنل پارٹی (SNP) کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں انھوں نے فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کے تحت 2018ء سے 2021ء تک سیکرٹری انصاف کے طور پر اور بعد میں 2021ء سے ہیلتھ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2016ء سے گلاسگو پولوک حلقے کے لیے سکاٹش پارلیمنٹ (MSP) کے رکن ہیں، اس سے قبل بھی وہ 2011ء سے 2016ء تک گلاسگو کے اس علاقے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
حمزہ یوسف (سیاستدان) | |
---|---|
(انگریزی میں: Humza Yousaf)،(اردو میں: حمزہ ہارون یوسف) ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Humza Haroon Yousaf) ![]() |
پیدائش | 7 اپریل 1985ء (39 سال) ![]() گلاسگو [1] ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ گلاسگو ![]() |
پیشہ | سیاست دان ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، اردو ، پنجابی [2] ![]() |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
گلاسگو میں پاکستانی تارکین وطن کے ہاں پیدا ہونے والے یوسف نے گلاسگو یونیورسٹی سے سیاست کی تعلیم حاصل کی، اس سے پہلے بشیر احمد کے پارلیمانی اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا، جو 2007ء میں سکاٹش پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان تھے۔ بشیر احمد کا دو سال بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا اور یوسف نے الیکس سالمنڈ اور نکولا سٹرجن کے پارلیمانی معاون کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔ 2011ء میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے سے پہلے حمزہ نے SNP کے ہیڈکوارٹر میں بطور کمیونیکیشن آفیسر کام کیا۔ 2012ء میں سالمنڈ کے تحت جونیئر منسٹر کے طور پر تقرر کیا گیا، یوسف نے 2014ء تک خارجہ امور اور بین الاقوامی ترقی کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اسٹرجن کے 2014ء میں پہلے دور میں وزیر بننے کے بعد انھیں 2016ء میں ٹرانسپورٹ اور جزائر کے وزیر مقرر ہونے سے پہلے یورپ کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ 2018ء میں اسٹرجن کی دوسری حکومت کی کابینہ میں انھیں ترقی دے کر سیکرٹری انصاف کے عہدے پر فائز کیا۔ یوسف نے نفرت پر مبنی جرائم کا متنازع بل متعارف کرایا [3] 2021 ءمیں، انھیں COVID-19 وبائی مرض کے دوران انھیں سیکرٹری صحت مقرر کیا گیا تھا اور وہ NHS کی بحالی کے ساتھ ساتھ اپنے پیشرو کے تحت شروع ہونے والے ویکسینیشن پروگرام کے بڑے پیمانے پر رول آؤٹ کے ذمہ دار تھے۔ اسٹرجن کے SNP کے رہنما اور سکاٹ لینڈ کے پہلے وزیر کے طور پر مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد، یوسف نے 2023ء کے لیڈر شپ الیکشن کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کیا۔ انھوں نے 27 مارچ 2023ء کو لیڈر بننے کے لیے پارٹی کا اندرونی مقابلہ جیت لیا۔