حبیب اللہ کلکانی
انگریزوں کی سازش سے افغانستان کا حاکم بنایا گیا جو "بچہ سقہ" کے نام سے مشہور ہوا / From Wikipedia, the free encyclopedia
حبیب اللہ کلکانی (دری: حبیبالله کلکانی، ولادت: 19 جنوری 1891ء - وفات: 1 نومبر 1929ء)، جن کو بچہ سقا[1] کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 17 جنوری 1929ء سے 13 اکتوبر 1929ء تک افغانستان کے حکمران تھے۔
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اجمالی معلومات حبیب اللہ کلکانی Habibullah Kalakani, شاہ افغانستان ...
حبیب اللہ کلکانی Habibullah Kalakani | |||||
---|---|---|---|---|---|
فہرست افغانی شاہان | |||||
شاہ افغانستان | |||||
17 جنوری 1929 – 16 اکتوبر 1929 | |||||
پیشرو | عنايت اللہ خان | ||||
جانشین | محمد نادر شاہ | ||||
| |||||
پیدائش | 19 جنوری 1891 کلکان، صوبہ کابل | ||||
وفات | 1 نومبر 1929(1929-11-10) (عمر 38 سال) کابل، صوبہ کابل | ||||
مذہب | اسلام |
بند کریں
بچہ سقا کا اصل نام جبیب اللہ تھا اس کے باپ کانام کریم اللہ جبکہ دادا کانام عظیم اللہ تھا۔ بجہ سقا افغانستان کے علاقہ کلکان کا رہائیشی اور نسلی اعتبار سے تاجک تھا، اس وجہ سے تاریخ میں اسے حبیب اللہ کلکانی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اسکاباپ بکریاں چرایاں کرتاتھا مگر جب اس کام سے گذر اوقات نہ ہو سکا تو اس نے "سقا" کا پیشہ اختیار کیا اور پانی ندی نالوں اور آبادی کے قریب کنووں سے بھر کر مشکیزوں میں گھر گھر پہنچایا کرتاتھا اس وجہ سے حبیب اللہ تاریخ میں "بچہ سقا" یعنی (پانی لانے والے کا بیٹا) کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔