بھارت کا قومی ترانہ From Wikipedia, the free encyclopedia
جن گن من بھارت کا قومی ترانہ ہے، جو بنگالی زبان میں تھا۔ پھر اس کو سنسکرت کا لہجہ دے کر سنوارا گیا۔ اس کے شاعر نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس کے 1911ء اجلاس میں یہ پہلی دفعہ گایا گیا۔ 24 جنوری، 1950ء کو بھارت کی قانون ساز کمیٹی نے سرکاری طور پر اس کی منظوری دی اور یہ نظم، بھارت کا قومی ترانہ ہو گئی۔[1][2][3][4][5][6][7]
اردونقل حرفی | ہندی | اردو ترجمہ | |
---|---|---|---|
|
|
اے! بھارت کی منزل کا فیصلہ کرنے والے، عوام کے ذہن و دلوں پر حکومت کرنے والے تیری جئے ہو، تیرا نام ہی، پنجاب، سندھ، گجرات، مراٹھا علاقوں کے دلوں میں جگتا ہے |
رابندرناتھ ٹیگورنے اس ترانہ کو دیوناگری (سنسکرت) سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا۔ انی بسینٹ کی قائم کردہ کالج میں، جو آج بسینٹ تھیوسوفکل کالج ( بی۔ ٹی۔ کالج )کے نام سے مشہور ہے، رابندرناتھ ٹیگورکا قیام رہا۔ دورانِ قیام انھوں نے اس نغمہ کا انگریزی ترجمہ کیا۔ اتفاق سے اس کی دھن بھی یہیں بنائی گئی۔ اور یہ کالج، جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے شہر مدنپلی میں ہے۔[8]
انگریزی میں ترجمہ شدہ عبارت کی اصل،فریم میں آویزاں، بی۔ ٹی۔ کالج کے کتب خانہ کی دیوار پر آج بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
بھارت کے بیش تر علمائے کرام نے جن گن من پڑھنے میں کوئی برائی نہیں پائی۔ اس سلسلے میں پاکستانی مفتی عبد القیوم ہزاروی کا ایک فتوٰی ذیل میں درج ہے:[9]
” | ہر ملک کا کوئی نہ کوئی ترانہ یا قومی گیت ہوتا ہے، جس میں وہ قوم اپنے وطن سے محبت وعقیدت کا اظہار کرتی ہے اور اس کے حق میں بہتری کی دعا کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ بھی بھارت کا قومی ترانہ ہے، ہمیں تو اس میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی جو غلط ہو، یہ وہاں پر رہنے والے مسلمان ہوں یا غیر مسلم اپنے وطن سے محبت کا اظہار کریں گے، یہ جائز ہے۔ | “ |
Vocal version of Jana Gana Mana, official version from the Government of India website | |
چلنے میں مسئلہ ہو رہا ہے؟ دیکھیے میڈیا معاونت۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.