From Wikipedia, the free encyclopedia
کتب خانہ یا دارُالکُتُب (Library)، ایک ایسی جگہ یا مقام جہاں اُن لوگوں کو پڑھنے کے لیے کتابیں مہیّا کی جاتی ہیں جو لوگ (مالی یا دوسری وجوہات کی بنا پر) کتابیں خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں۔
یا
کتابوں کا ایک مجموعہ جس کو لوگ خریدے بغیر پڑھ سکتے ہیں۔
جدید دارالکتب میں کتابوں کے ساتھ ساتھ سمعی فیتے (audio tapes)، کیسٹیں (cassettes)، بصری فیتے (video tapes) اور رقمبصری قرص جات (digital video discs) وغیرہ دستیاب ہوتے ہیں۔
یوں، جدید درالکتب میں کوئی بھی شخص ہر قسم کی معلومات تک کسی بھی شکل و ذریعہ سے بے روک رَسائی حاصل کر سکتا ہے۔ مع معلومات کے، یہ دارالکتب ماہرین یعنی کِتاب داروں کی خدمات بھی مہیا کرتی ہیں جو معلومات کو ڈھونڈنے اور اُن کو منظّم کرنے میں تجربہ کار ہوتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر کتب خانہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.