جناح بین الاقوامی ہواگاہ یا جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا (انگریزی: Jinnah International Airport) (سابقہ “قائد اعظم بین الاقوامی ہوائی اڈا“) پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی و قومی ہوائی اڈا ہے۔ یہ صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی میں واقع ہے۔ مقامی باشندوں میں یہ جناح ٹرمینل کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا نام قائد اعظم محمد علی جناح پر رکھا گیا ہے۔

اجمالی معلومات قائد اعظم بین الاقوامی ہوائی اڈا جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا, خلاصہ ...
قائد اعظم بین الاقوامی ہوائی اڈا
جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا
Thumb
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
مالک/عاملسول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان
خدمتکراچی
محل وقوعسندھ ،  پاکستان
مرکز برائےاڑان کا مرکزبرائے
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز
ایئر بلیو
پرنسلی جیٹس
شاہین ایئر
ویژن ائیرانٹرنیشنل
بلندی سطح سمندر سے100 فٹ / 30 میٹر
متناسقات24°54′24″N 067°09′39″E
ویب سائٹwww.karachiairport.com.pk
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
07R/25L 3,400 11,155 کنکریٹ
07L/25R 3,200 10,500 Concrete
بند کریں

تاریخ

Thumb
جناح ٹرمینل پرپی آئی اے کا جمبو طیارہ

1940ء کی دہائی میں کراچی ہوائی اڈا کی موجودہ جگہ پر کالا چھپرا ہوتا تھا۔ یہ سیاہ رنگ کا ایک بڑا ہینگر تھا جسے برطانیہ کے آر 101 ایئرشپ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ دنیا میں آر 101 ایئرشپ کے لیے صرف تین ہینگر تیار کیے گئے جس میں سے ایک کراچی میں تیار ہوا لیکن بدقسمتی سے آر 101 طیارہ کراچی نہیں آسکا اور فرانس میں اپنے سفر کے دوران تباہ ہو گیا۔

1960ء کی دہائی میں صدر ایوب خان نے اسے ختم کرنے کا حکم دیا اور پاکستان کے فضائی ورثے کا ایک اہم باب بند ہو گیا۔

1960ء سے 1980ء کی دہائی تک کراچی خطے کا مصروف ترین ہوائی اڈا تھا جہاں برٹش ایئرویز، لفتھنسا، انٹر فلگ، ٹاروم، الاطالیہ، جے اے ٹی یوگوسلاویہ ایئر لائنز، ایرو فلوٹ، فلپائن ایئرلائنز، نائجیریا ایئرویز، ، ایجپٹ ایئر، ایسٹ افریقن ایئر ویز، کینیا ایئرویز، یمنیہ، ایران ایئر، ایئر فرانس، کوانٹس، کے ایل ایم (جو اب گلف ائیر کے ساتھ کوڈ شئیر کر رہا ہے)، پین ایم، ملائشیا ایئرلائنز، سوئس ایئر، ایم ای اے اور کویت ایئر ویز سمیت دنیا کے معروف ترین فضائی اداروں کے جہاز خدمات مہیا کرتے تھے۔ 1990ء کی دہائی میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ہوائی اڈے کے عالمی افق پر نمودار ہونے کے باعث کئی معروف فضائی اداروں نے کراچی کے لیے خدمات فراہم کرنا بند کر دیں۔

گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں مضبوط معیشت کے باعث کئی فضائی ادارے ایک مرتبہ پھر کراچی لوٹ رہے ہیں جن میں کیتھے پیسفک اور سنگاپور ایئرلائنز قابل ذکر ہیں۔

جناح انٹرنیشنل کمپلیکس

Thumb
جناح ٹرمینل

جناح ٹرمینل کے 16 دروازے ہیں اور یہ بیک وقت 30 طیاروں کو خدمات مہیا کر سکتا ہے۔ ہر سال 60 لاکھ مسافر اس ٹرمینل کا استعمال کرتے ہیں جبکہ ہوائی اڈے پر سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔

جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا قیام پاکستان سے آج تک پاکستان میں ہوابازی کی سب سے بڑی تنصیب/تسھیل ہے۔ یہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا صدر دفتر ہے۔ پاکستان کی دیگر تمام نجی فضائی کمپنیوں کا مرکز بھی یہی ہے جن میں ایئر بلیو اور شاہین ایئر شامل ہیں۔

اصفہانی ہینگر

Thumb
جناح بین الاقوامی ہواگاہ

پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت و دیکھ بھال کا اکثر کام بھی جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا پر قائم اصفہانی ہینگر پر ہوتا ہے۔ یہ بیک وقت دو بوئنگ 747 اور ایک بوئنگ 737 کو سنبھالنے کی گنجائش رکھتا ہے۔

15 فروری 2006ء کو اصفہانی ہینگر میں بوئنگ 777 طیارے کی مرمت کا کام انجام دے کر پاکستان میں نئی تاریخ رقم کی گئی۔

پی آئی اے اپنے طیاروں کے علاوہ فلپائن ایئر لائنز اور ترک ایئرلائنز کے طیاروں کی بھی دیکھ بھال کرتی ہے۔

فضائی ادارے/شراکتیں

ؐؐؐ* ایتھوپین ایئر لائنز

مال بردار فضائی ادارے

  • عسکری ایوی ایشن
  • اٹلس ایئر
  • کارگو لکس
  • ڈولفن ایئر
  • ڈی ایچ ایل کارگو
  • پاکستان انٹرنیشنل کارگو
  • فونکس ایوی ایشن
  • ٹی سی ایس کوریئر
  • رائل ایئرلائنز کارگو
  • شاہین ایئرانٹرنیشنل
  • اسٹارایئر

چارٹر ادارے

  • جے ایس ایئر
  • رائل ایئرلائنز
  • شون ایئر

اہم واقعات

  • 5 ستمبر 1986ء کو پین ایم کا بوئنگ 747 پرواز 73 کراچی ہوائی اڈا پر اغوا ہوا، جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہوئے-

متعلقہ مضامین

بیرونی روابط

باضابطہ ویب گاہ

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.