جزیرہ نما آئبیریا
یورپ کے انتہائی جنوب مغرب میں واقع ایک جزیرہ نما۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
جزیرہ نما آئبیریا یورپ کے انتہائی جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ یورپ کے تین جزیرہ نماؤں (جزیرہ نما بلقان، جزیرہ نما اٹلی اور جزیرہ نما آئبیریا) میں سے انتہائی جنوب اور مغرب میں واقع آخری جزیرہ نما ہے۔ جنوب اور مشرق میں اس کی سرحدیں بحیرہ روم اور شمال اور مغرب میں بحر اوقیانوس سے ملتی ہیں۔ جزیرہ نما کے شمالی علاقے میں کوہ پائرینیس ہیں جو اسے یورپ سے منسلک کیے ہوئے ہیں۔ جنوب میں افریقا کا شمالی ساحل اس کے قریب واقع ہیں۔ 582،860 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا جزیرہ نما آئبیریا یورپ کا تیسرا بڑا جزیرہ نما ہے۔